Bharat Express

Rahul Gandhi

کانگریس کے سابق صدر کے اس زبانی حملے سے پہلے کانگریس کے موجودہ سربراہ ملکارجن کھڑگے نے آسام میں راہل اور کانگریسیوں کی سیکورٹی کے معاملے پر مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کو خط لکھا تھا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی بھارت جوڑو نیائے یاترا نکال رہے ہیں۔ انہیں آسام کے گوہاٹی میں انٹری نہیں ملی ہے، جس کے بعد کانگریس کارکنان نے ہنگامہ کیا۔ آسام کے وزیراعلیی ہیمنت بسوا سرما نے راہل گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا۔ اس پر راہل گاندھی نے پلٹ وار کیا ہے۔

ایف آئی آر کے بارے میں راہل گاندھی نے کہا، "آسام کے وزیر اعلی جو کچھ کر رہے ہیں ۔اس سے یاترا کو فائدہ ہو رہا ہے۔ ہمارا پرموشن کیا جارہا ہے ۔

آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں شہرکی طرف جارہی راہل گاندھی کی یاترا کو بیریکیڈنگ کرکے پولیس نے روک دیا۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان ناراض ہوگئے اور پولیس سے بھڑگئے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' نکال رہے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ آسام میں ہیں، جہاں وہ پران پرتشٹھا کے موقع پر شنکردیو مندر پوجا کرنے والے ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ پران پرتشٹھا کے موقع پر دہلی کے برلا مندر میں پوجا کرنے جارہے ہیں۔ بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا دہلی کے جھنڈیولان مندر میں پوجا کرنے جا رہے ہیں۔

کانگریس صدر نے کہا، "یہاں کے وزیر اعلی بھول جاتے ہیں کہ وہ خود متعدد گھوٹالوں کے ملزم ہیں، ان کے خلاف کئی دفعہ کے تحت کیس درج ہیں۔ راہل گاندھی نے ٹھیک کہا کہ آسام کے سی ایم ملک کے سب سے کرپٹ وزیر اعلیٰ ہیں۔

کانگریس پارٹی کے رہنما راہل گاندھی ان دنوں اپنی 'بھارت جوڑو نیائے یاترا' پر ہیں۔ وہ شمال مشرقی ہندوستان سے مغربی ہندوستان کے لئے روانہ ہوئے ہیں۔ آسام میں انہوں نے بی جے پی حکومت پر حملہ کیا۔

ناگون پہنچنے کے بعد کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پی ایم مودی اور آسام کے وزیر اعلیٰ پر سخت نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، "یہاں سے 2-3 کلومیٹر، 20-25 بی جے پی کارکن ہماری بس کے سامنے لاٹھیاں لے کر آئے اور جب میں بس سے باہر آیا تو وہ بھاگ گئے۔

اے آئی سی سی کی میڈیا کوآرڈینیٹر مہیما سنگھ نے کہا، ’’میں اور کئی  دیگرعہدیدار کار میں بیٹھے ہوئے تھے جب اس پر بی جے پی کارکنوں نے حملہ کیا اور بھارت جوڑو کے اسٹیکرز کو ہٹا دیا۔ اس کے بعد انہوں نے بی جے پی کا جھنڈا لہرایا۔ میڈیا والے اس سارے واقعے کو ریکارڈ کر رہے تھے۔ ہماری (کانگریس) سوشل میڈیا ٹیم پر حملہ کیا گیا۔