Bharat Express

Rahul Gandhi Nyay Yatra: بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان گوہاٹی میں گھسنے کے راستے بند، کانگریس کارکنان کا ہنگامہ

آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں شہرکی طرف جارہی راہل گاندھی کی یاترا کو بیریکیڈنگ کرکے پولیس نے روک دیا۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان ناراض ہوگئے اور پولیس سے بھڑگئے۔

نیائے یاترا کے دوران راہل گاندھی آسام میں اپنے حامیوں کے ساتھ موجود ہیں۔

Rahul Gandhi Nyay Yatra: کانگریس کے سابق صدرراہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس کی بھارت جوڑو نیائے یاترا کے درمیان نارتھ ایسٹ کے آسام واقع گوہاٹی میں پھرتنازعہ شروع ہوا ہے۔ وہاں شہرمیں یاترا کی اجازت نہ ملنے پرکانگریس کارکنان اورپولیس میں زبردست تصادم ہوا ہے۔ خبرہے کہ آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے پولیس ڈائریکٹرجنرل کو راہل گاندھی کے خلاف معاملہ درج کرنے کا حکم دیا ہے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہرمیں یاترا کی اجازت نہیں ہے، جبکہ راہل گاندھی کی یاترا کے اندر کی طرف بڑھ رہی تھی۔ یہی وجہ تھی کہ بعد میں پولیس نے بیریکیڈس لگا دیئے اوراسی کو لے کرراہل گاندھی کی بس کے ساتھ چل رہے کانگریس کارکنان کی پولیس والوں سے تصادم ہوگیا۔

راہل گاندھی نے کہا- طلبا سے بات چیت سے روکا جا رہا ہے

گوہاٹی میں راہل گاندھی کی طلبا سے بات چیت (سنواد) ہونی تھی۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ انہیں طلبا سے بات چیت کرنے سے روکا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ راہل گاندھی کی یاترا کو گوہاٹی شہرکے اندرلے جانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہیں شہر کے باہری علاقے سے گزرنے کو کہا گیا ہے۔ جھڑپ کے بعد اضافی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔ ہنگامے کے بعد پورے علاقے میں کشیدگی کا ماحول بن گیا ہے۔ بھارت جوڑو نیائے یاترا صبح تقریباً 10 بجے کوئنس ہوٹل سے شروع ہوکرآگے بڑھی ہے۔ راہل گاندھی کا گوہاٹی میں ایک عوامی خطاب بھی ہونا ہے۔ منگل کو یاترا کا 10واں دن ہے، جوآسام کے بشنوپورمیں پورا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:   Nitish Kumar reaches Rajbhavan: نتیش کمار اچانک گورنر سے ملنے پہنچے، بہار میں سیاسی قیاس آرائیوں کا بازار گرم

پارٹی لیڈران کے ساتھ میٹنگ کے بعد طلبا سے سنواد کریں گے راہل گاندھی

کانگریس کے ذریعہ شیئرکئے گئے پروگرام کے مطابق، راہل گاندھی میگھالیہ کے ری بھوئی ضلع کے جوراباٹ میں ایک ہوٹل میں شمال مشرق کانگریس کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد گوہاٹی میں طلبا اور سول سوسائٹی کے اراکین کے ساتھ بھی راہل گاندھی کی بات چیت ہوگی۔ پارٹی نے دعویٰ کیا کہ پولیس نے انہیں اہم شہر میں روڈ شو یا پدیاترا کرنے کی اجازت نہیں دی ہے۔ راہل گاندھی گوہاٹی سے تقریباً 75 کلو میٹر دور کامروپ ضلع کے دمدما میں یک پریس کانفرنس کو بھی خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ 14 جنوری کو منی پور سے شروع ہو رہی یاترا 20 یا 21 مارچ کو ممبئی میں ختم ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

 

Also Read