Bharat Express DD Free Dish

assam news

ہمنتا بسوا سرما نے اس ملاقات کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔ ویڈیو میں وہ لوگوں کے درمیان جاکر ان سے ملاقات کرتے اور ان کا استقبال کرتے نظر آ رہے ہیں۔ اسی دوران ایک شخص آگے بڑھا اور بے تکلف انداز میں وزیر اعلیٰ سے اپنی خواہش بیان کردی۔ اس شخص نے کہا، ”سر، مجھے آئی فون چاہیے۔“ شخص کی براہ راست فرمائش سن کر سرما نے قدرے حیرت کا اظہار کیا اور پوچھا، ”آئی فون؟ پرانا چاہیے یا نیا؟“

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ڈاکٹر بھوپین ہزاریکا کو ان کی 100ویں یومِ پیدائش پر یاد کرتے ہوئے کہا کہ ان کی آواز میں آسام کی روح اور شمال مشرق کی امنگیں سمائی ہوئی تھیں، جنہیں انہوں نے پورے ملک تک پہنچایا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ڈاکٹر ہزاریکا نے اپنی موسیقی کے ذریعے بے شمار لوگوں کے خیالات اور جذبات کو انتہائی خوبصورتی سے پیش کیا۔

ریاستی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق اس وقت 224 ریلیف کیمپوں میں 73 ہزار 74 بے گھر افراد کو پناہ دی جا رہی ہے، جبکہ 1,844 ریلیف تقسیم مراکز کے ذریعے متاثرین کو ضروری امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ احتیاطی اقدام کے طور پر 29 ہزار 985 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔

 فوج نے کہا ہے کہ بچاؤ مہم جاری ہے اور ضرورت پڑنے پر اضافی وسائل بھی فوری طور پر تعینات کیے جائیں گے۔ فوج نے کہا کہ قدرتی آفات کے دوران ملک کے عوام کے ساتھ کھڑا رہنا اس کی ذمہ داری ہے اور متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھی جائیں گی۔

 سپریم کورٹ نے 27 افراد کو غیرملکی ٹھہرائے جانے والے گوہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو پلٹ دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ نے اس معاملے کو ازسر نو سماعت کے لئے فارنرس ٹریبیونل کے پاس واپس بھیج دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے اس بات پر زور دیا کہ اس مقصد کے حصول کے لئے انصاف اور منصفانہ کارروائی کے اصولوں کو قربان نہیں کیا جا سکتا۔

آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے بھی بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے اسے صنفی انصاف کے اصولوں کے خلاف قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق یہ قانون نہ صرف مذہبی آزادیوں پر اثر انداز ہوگا بلکہ خواتین، خاص طور پر بیٹیوں کے وراثتی حقوق کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی کا ڈبروگڑھ کے ایک چائے کے باغ کا دورہ ہوا۔  یہ دورہ آسام کی چائے صنعت کی ثقافتی اور معاشی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔

گوگوئی نے کہا کہ گزشتہ چند برسوں میں ریاست کی سیاست کا معیار اس حد تک گر چکا ہے کہ باہر جا کر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ سیاست کو صاف ستھرا بنانے کے لیے آگے آئیں اور بہتر نظام کے قیام میں اپنا کردار ادا کریں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج آسام کے گوہاٹی میں پراگجیوتشپور میڈیکل کالج کا افتتاح کریں گے اور خاناپارا میں منعقد ہونے والے ’یوا شکتی سماروہ‘ سے خطاب کریں گے۔

آسام کانگریس کے سابق صدر بھوپین کمار بورا نے کانگریس سے استعفیٰ دے دیا ہے، جس کے بعد ان کے بی جے پی میں شمولیت کے قیاس آرائیاں زور پکڑ گئی ہیں۔ اس موقع پر اے آئی یو ڈی ایف نے کانگریس پر کڑی تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ پارٹی میں بی جے پی کے ایجنٹس موجود ہیں اور بورا کی جانب سے اتحاد توڑا گیا۔