Bharat Express DD Free Dish

assam news

آسام کے دورے پر پہنچے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گمچھا تنازع سے متعلق ایک بار پھر راہل گاندھی پر نشانہ سادھا۔ اس موقع پر شاہ نے کہا کہ راشٹر پتی بھون میں منعقد ایک پروگرام میں سبھی نے آسامی گمچھا پہنا تھا، سوائے ایک شخص کے، اور وہ شخص راہل گاندھی تھے ،پڑھیں پوری خبر ۔

بھارت کی شمال مشرقی ریاست آسام سے ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں رزلٹ لینے اسکول پہنچنے والے ایک انجینئر والد کی اچانک طبیعت خراب ہو گئی اور وہ انتقال کر گئے۔ اس واقعے سے اسکول کے احاطے میں ہلچل مچ گئی۔

وزیر اعظم مودی کی مسلسل کوششوں اور ثقافتی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کی حکمتِ عملی کے نتیجے میں آسام کا روایتی باگورومبا رقص اب عالمی پہچان حاصل کرنے کی جانب تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ گزشتہ دو دہائیوں میں پہلی بار باگورومبا رقص سے متعلق عالمی سطح پر گوگل سرچ کا رجحان اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، جو اس لوک رقص کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کی واضح علامت ہے۔

کانگریس پارٹی نے آئندہ پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات کے پیش نظر اسکریننگ کمیٹیوں کی تشکیل کا اعلان کر دیا ہے۔ پارٹی قیادت کی جانب سے سب سے اہم اور توجہ کا مرکز فیصلہ آسام سے متعلق کیا گیا ہے، جہاں اسکریننگ کمیٹی کی سربراہی پرینکا گاندھی واڈرا کو سونپی گئی ہے۔

وزیر اعظم مودی آج گوہاٹی کے مشہور گوپی ناتھ بوردولوئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے نئے نیچر-تھیم ٹرمینل کا افتتاح کریں گے اور تقریباً 15,600 کروڑ روپے مالیت کی اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے۔ یہ دورہ 20 سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران ریاست کی اقتصادی اور انفراسٹرکچر ترقی کو مزید فروغ دینے کے اقدامات سامنے آئیں گے۔

وزیراعظم مودی نے پی جی بروآ کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کی دنیا میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ وزیراعظم نے لکھا کہ آسام ٹریبیون گروپ کے ایڈیٹر اور منیجنگ ڈائریکٹر پی جی بروآ کے انتقال سے انہیں شدید صدمہ پہنچا ہے۔ وزیراعظم نے مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔

آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے بتایا کہ ریاست میں ان افراد کے خلاف کارروائی کی جا رہی ہے جنہوں نے سوشل میڈیا پر دہلی دھماکے کے حق میں یا ملک مخالف تبصرے کیے۔ انہوں نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ”دہلی بم دھماکوں کے بعد قابل اعتراض سوشل میڈیا پوسٹ کے معاملے میں آسام بھر سے اب تک 15 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے“۔

جماعت اسلامی ہند کے نائب امیرملک معتصم خان نے کہا کہ شہریوں کومنتخب اندازمیں مسلح کرنے کے فیصلے کے حوالے سے حکومت کی منشاء اوراس کے ممکنہ اثرات پر کئی سنگین سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ منتخبہ علاقوں کو ’حساس‘ قرار دے کر مخصوص گروہوں کواسلحہ لائسنس دینا اقلیتوں کو حاشیے پر ڈالنے اور انہیں خوفزدہ کرنے کی کوشش معلوم ہوتی ہے۔ 

لوگوں کو مخاطب کرتے ہوئے ہمنتا نے کہا، 'جب میں کچھ لوگوں کی تقریر سنتا ہوں تو وہ سوچتے ہیں کہ ہندوستان کی شروعات اس وقت سے ہوئی جب ہم نے آئین کو قبول کیا، لیکن ایسا بالکل نہیں ہے۔

جب آسام اسمبلی کے اندر اس معاملے پر ہنگامہ شروع ہوا اور اپوزیشن پارٹیوں نے پوچھا کہ اس کی ضرورت کیوں ہے تو سی ایم ہمانتا نے غصے سے کہا کہ وہ چائلڈ میرج پر پابندی لگا دیں گے۔ انہوں نے کہا تھا کہ جب تک میں زندہ ہوں آسام میں چائلڈ میرج نہیں ہونے دوں گا۔