Bharat Express DD Free Dish

assam news

وزیر اعلی سرما نے اپنے ایکس ہینڈل پر لکھا، "کانگریس کے منشور میں ایک منتخب ریاستی حکومت کو ہٹانے، تین طلاق کو بحال کرنے، او پی ایس پر یو ٹرن لینے کا وعدہ کیا گیا ہے۔

ملک کی شمال مشرقی ریاست میں ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بدرالدین اجمل نے کہاکہ اگر میا ں نہیں ہوں گے تو لوگوں کو تین دن تک کھانا نہیں ملے گا، ریاست میں شاید ہی کوئی تعمیراتی سرگرمی ہو گی۔ لوگ بارپیٹا سے سبزیاں اور آلو لاتے ہیں۔ یہ لوگ دن رات محنت کرتے ہیں۔

جو بھی آسام کے وزیراعلیٰ کہتے ہیں اجمل آرڈر لے کر ایک منٹ میں کردیتے ہیں ۔انتخاب میں ان کی مدد کرتے ہیں  اور جو بھی آپ کے سی ایم چاہتے ہیں بدرالدین اجمل اس کو فوراً کرتے ہیں ۔اس لئے یہاں کانگریس  صرف بی جے پی  ہی نہیں بلکہ اس کی بی ٹیم کے خلاف بھی لڑ رہی ہے۔

آسام کی راجدھانی گوہاٹی میں شہرکی طرف جارہی راہل گاندھی کی یاترا کو بیریکیڈنگ کرکے پولیس نے روک دیا۔ اس کے بعد کانگریس کارکنان ناراض ہوگئے اور پولیس سے بھڑگئے۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے الزام لگایا کہ کانگریس کی مسائل سے توجہ ہٹانے اور اقتدار کے مزے لوٹنے کی پالیسی نے خطہ میں خاص طور پر بوڈولینڈ میں ہزاروں لوگوں کی موت کا سبب بنی۔

بھارت جوڑو نیائےیاترا ناگالینڈ کے بعد آج آسام پہنچی۔ اس دوران کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے شیو ساگر ضلع میں دعویٰ کیا کہ اس ریاست میں شاید ملک کی سب سے کرپٹ حکومت اور سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ (ہیمانتا بسوا سرما) ہیں۔راہل گاندھی نے کہا، ’’بی جے پی-آر ایس ایس ملک اور ہر ریاست میں ناانصافی کر رہے ہیں۔

"ہمنتا بسوا سرما نے سوشل میڈیا پر لکھا کے مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے کہ آسام حکومت راجیہ سبھا کے رکن پارلیمنٹ اور سابق چیف جسٹس رنجن گوگوئی کو ریاست کے اعلیٰ ترین اعزاز آسام ویبھو سے نوازے گی۔"