Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

آچاریہ پرمود نے اپنی پوسٹ میں گھوڑے کے استعارے کا استعمال کرتے ہوئے کہا کہ "گھوڑا لنگڑا ہو یا طاقتور، بوڑھا تو ہونا ہی پڑتا ہے،" جس سے ان کا اشارہ کانگریس پارٹی یا اس کے سینئر رہنماؤں کی طرف تھا، جنہوں نے راہل گاندھی کے سیاسی سفر کی بنیاد رکھی۔

آچاریہ پرمود کرشنم نے ہفتہ کے روز اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ پاکستان میں بے حد مقبول ہیں اور اگر وہ کبھی وہاں الیکشن لڑتے ہیں تو زبردست جیت حاصل کریں گے۔

کانگریس کے سینئرلیڈرراہل گاندھی نے وزیراعظم نریندرمودی کوخط لکھ کرپاکستانی گولہ باری سے متاثرہ جموں وکشمیرکے پونچھ ضلع کے شہریوں کے لئے فوری راحت اوربازآباد کاری کا مطالبہ کیا ہے۔ پونچھ دورے کے دوران انہوں نے متاثرین کی خستہ حالی دیکھی اور مرکزی حکومت سے متاثرہ علاقوں کے لئے بڑے پیمانے پر منصوبہ بنانے کی گزارش کی۔

ایک ریسرچ اسکالر ڈاکٹر پنکج کمود چندر پھڈنیس کی طرف سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ راہل گاندھی ساورکر کے خلاف مبینہ بیانات دے کر درخواست گزار کے بنیادی فرائض کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

آپریشن سندور کے بعد پاکستانی گولہ باری سے متاثرہ خاندانوں سے ملنے کے لئے کانگریس لیڈر راہل گاندھی آج صبح پونچھ پہنچے ہیں۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ جلد ہی حالات معمول پرآئیں گے۔

جھارکھنڈ کے چائباسامیں ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے جمعرات کو راہل گاندھی کے خلاف ایک غیر ضمانتی وارنٹ جاری کیا اور انہیں 26 جون 2025 کو عدالت میں ذاتی طور پر حاضر ہونے کا حکم دیا۔

وزیرخارجہ ایس جے شنکر پر راہل گاندھی کی پوسٹ سے متعلق این سی پی کے کارگزار صدرپرفل پٹیل نے کہا کہ آج جب ملک متحد ہے، تب لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر ایسی بچکانی باتیں کر رہے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی ہفتہ کے روزجموں وکشمیرکے پونچھ کا دورہ کریں گے۔ اس دوران وہ متاثرہ اہل خانہ سے ملاقات کریں گے۔ پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے بعد راہل گاندھی کی جموں وکشمیرکا دوسرا دورہ ہے۔ اس سے پہلے بھی وہ 25 اپریل کو وادی میں گئے تھے۔