Bharat Express

Rahul Gandhi

ایرانی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دہلی میں ایک ریلی میں کیے گئے حالیہ تبصرے پر بھی تنقید کی کہ اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) "میچ فکسنگ" کے ذریعے انتخابات جیتتی ہے اور آئین میں تبدیلی کرتی ہے تو ملک میں آگ لگ جائے گی۔

کنگنا نے کہا کہ مجھے راہل گاندھی حالات کا شکار لگ رہے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ اتنے ناکام ہیں جتنے کہ انہیں بنایا گیا ہے۔ بچے خود اقربا پروری کا شکار ہو جاتے ہیں۔

روڈ شو میں کانگریس کے ہزاروں کارکنوں اور حامیوں نے شرکت کی۔ پارٹی نے کہا کہ روڈ شو سول سٹیشن کے قریب دوپہر کے قریب ختم ہوا، جس کے بعد راہل گاندھی نے اپنے کاغذات نامزدگی ضلع کلکٹر کو جمع کرائے ۔ بتادیں کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے راہل گاندھی کے خلاف کے کے سریندرن کو میدان میں اتارا  ہے۔

کیرلہ کے وائناڈ سے کانگریس کے ایم پی کی طرف سے ایکس پوسٹ میں شیئر کی گئی ویڈیو میں، ایک لڑکی کو پی ایم مودی پر طنز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے اور کہا گیا ہے، "جنگ روکوا دی ہے... وہ ہمیں نوکری کیوں نہیں دے رہے ہیں؟

کانگریس جمعہ کو لوک سبھا انتخابات کے لیے منشور جاری کرے گی اور اگلے دن جے پور اور حیدرآباد میں عوامی جلسوں کا انعقاد کیا جائے گا جس میں پارٹی کے اعلیٰ لیڈران شرکت کریں گے۔

راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پوسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے دفتر میں ایک بڑا سرخ قالین بچھا کر جس شخص کو بڑا بدعنوان کہا تھا اس کا استقبال کیا۔

اپوزیشن کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا تھا کہ نریندر مودی اس الیکشن میں میچ فکسنگ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ملک کو بچانے، ملک کی یکجہتی کو بچانے، جمہوریت کو بچانے اور آئین کو بچانے کے لیے اتنے سارے لیڈر ایک پلیٹ فارم پر آئے ہیں۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ ملک کے آئین کو غریب عوام کے ہاتھ سے چھیننے کے لیے میچ فکسنگ کی جا رہی ہے۔ جس دن آئین ختم ہو گیا ملک نہیں بچے گا۔ آئین ملک کے عوام کی آواز ہے۔ جس دن آئین ختم ہو جائے گا، الگ الگ ریاستیں ہوجائیں گی۔ یہ بی جے پی کا مقصد ہے۔

کلپنا سورین نے کہا، ’’میں ہندوستان کی 50 فیصد خواتین کی آبادی اور 9 فیصد قبائلی برادری کی آواز بن کر آپ کے سامنے کھڑی ہوں... آج اس تاریخی میدان میں ہونے والی یہ ریلی گواہی دے رہی ہے کہ آپ سب ملک کے ہر حصے سے آئے ہیں۔