Delhi Lok Sabha Election 2024::منوج تیواری کے خلاف کانگریس نے میدان میں اتارا، کیا ہے حکمت عملی؟،جانئے کون ہے کنہیا کمار
حالانکہ کنہیا کمار بہار کی بیگوسرائے لوک سبھا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتے تھے۔ لیکن کانگریس کو یہ سیٹ نہیں ملی۔ ویسے بھی مانا جاتا ہے کہ آر جے ڈی کنہیا کمار کو پسند نہیں کرتی۔ لیکن راہل گاندھی نوجوان لیڈر کنہیا کمار سے کافی متاثر ہیں۔جو مودی حکومت کے خلاف کھل کر بولنے کے لیے جانے جاتے ہیں۔
C-voter Survey 2024: پی ایم عہدے کیلئے لوگوں کی پہلی پسند کون؟ سی ووٹر کے سروے سے ہوا بڑا انکشاف
سی ووٹر اوپینین پول میں ملک بھر کی 543 لوک سبھا سیٹوں پر 58 فیصد لوگوں نے نریندر مودی کو وزیر اعظم کے عہدے کے لیے سب سے پسندیدہ امیدوار قرار دیا ہے۔ وہیں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کو 16 فیصد لوگوں نے پسند کیا ہے۔
PM Narendra Modi Slams Tejashwi Yadav fish eating video: نریندر مودی کہا کہ وہ نوراتری کے دوران نان ویج کھانے کی ویڈیو دکھا کر لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں
چیترا نوراتری کے پہلے دن منگل کو راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) لیڈر تیجسوی یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کیا تھا۔جس میں وہ وی آئی پی سربراہ مکیش ساہنی کے ساتھ مچھلی کھاتے ہوئے نظر آئے تھے۔ اس ویڈیو کے بعد بڑا تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا۔
Lok Sabha Elections 2024: راہل گاندھی نے آٹا،دال اور تیل کی قیمتیں شیئرکیں،کہا ایک جھٹکے میں ختم کریں گے غربت
ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے؟ 90 فیصد لوگ کہیں گے کہ بے روزگاری ہے، دوسرے لوگ مہنگائی کا نام لیں گے۔ اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں تو ہر سال ایک لاکھ روپے (ہر ماہ آٹھ ہزار پانچ سو روپے) آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آتے رہیں گے۔
Lok Sabha Election 2024: پرشانت کشور نے راہل گاندھی کو پیچھے ہٹنے کا دیا مشورہ، برہم ہو گئی کانگریس، جانئے پی کے نے کیا کہہ دیا
اتوار (7 اپریل) کے روز پرشانت کشور نے راہل گاندھی کے بارے میں کہا تھا کہ انہیں ایک ایسے شخص کی ضرورت ہے جو وہ کام کرے جو ان کے مطابق درست ہو۔
Lok Sabha Election 2024: “بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے”، راہل گاندھی نے بی جے پی پر کیا شدید حملہ
راہل گاندھی نے مزید کہا کہ آج انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ایکسٹورشن ڈائریکٹوریٹ بن گیا ہے۔ بی جے پی دنیا کی سب سے بڑی واشنگ مشین چلا رہی ہے۔ ملک کے تمام بدعنوان لیڈر اور وزیر پی ایم مودی کے ساتھ کھڑے ہیں۔
INDIA bloc’s Maharally: سابق سی ایم ہیمنت سورین کی گرفتاری کے بعد پہلی بار جے ایم ایم کے ہرمو آفس پہنچیں کلپنا سورین، شروع کی ‘مہارالی’ کی تیاری
سابق سی ایم ہیمنت سورین کی اہلیہ کلپنا سورین انتخابات میں گانڈے سے جے ایم ایم کی امیدوار ہوں گی۔ حال ہی میں جے ایم ایم کی میٹنگ میں اس کی منظوری دی گئی۔
Lok Sabha Elections 2024: جانئے کس وجہ سے جے پور میں کانگریس کی ریلی میں شرکت نہیں کر پائیں گے راہل گاندھی؟
راہل گاندھی آج شام تلنگانہ کے دورے پر ہوں گے۔ جہاں شام 7:00 بجے کانگریس کی حمایت میں جلسہ عام کا اہتمام کیا گیا ہے۔ میٹنگ میں راہل گاندھی کانگریس کے منشور کو بھی لانچ کریں گے۔ اس دوران تلنگانہ کے سی ایم ریونت ریڈی بھی موجود رہیں گے۔
Congress Manifesto: جے پور میں ملکارجن کھڑگے- سونیا گاندھی نکالیں گے ریلی، عوام کے درمیان جاری کریں گے منشور
انتخابی منشور میں انصاف کے پانچ ستونوں اور ان کے تحت 25 ضمانتوں پر توجہ دی گئی ہے۔ اسے جمعہ (5 اپریل) کو کانگریس ہیڈکوارٹر میں ملکارجن کھڑگے اور پارٹی کے سابق سربراہوں سونیا گاندھی اور راہل گاندھی کی موجودگی میں جاری کیا گیا۔ ی
Wayanad Lok Sabha Election: راہل گاندھی کے وائناڈ روڈ شو میں کانگریس پارٹی کے جھنڈے کی عدم موجودگی، کیرالہ کے وزیر اعلی پنارائی وجین نے اٹھائے سوال
اس کے علاوہ، وجین نے دعویٰ کیا کہ لوک سبھا انتخابات میں سوشل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کی طرف سے یونائیٹڈ ڈیموکریٹک فرنٹ کو دی گئی حمایت دونوں پارٹیوں کے درمیان معاہدے کا حصہ تھی۔