کانگریس لیڈر راہل گاندھی۔ (فائل فوٹو)
لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے ہم وطنوں سے بڑا وعدہ کیا ہے۔ جمعرات (11 اپریل 2024) کو عید الفطر کے موقع پر، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر آٹے، دالوں اور تیل کی قیمتیں شیئر کیں۔ اس دوران انہوں نے اعلان کیا کہ یہ کانگریس کی گارنٹی ہے کہ وہ غریب خاندانوں کی خواتین کو ہر سال ایک لاکھ روپے دے گی۔کانگریس کے سابق صدر کے پوسٹ کے مطابق، “اس کمر توڑ مہنگائی میں، ریکارڈ توڑ بے روزگاری عام لوگوں کے لیے ایک دوہرا دھچکا ہے۔ یہ آج ملک کے لیے دو سب سے بڑے مسائل ہیں۔ میڈیا ان کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے”۔ میڈیا ‘مودی کی بات’ دکھا کر مدعے کی بات کو چھپا رہا ہےاور یہ ایسا اس لیے کیا جاتا ہے تاکہ بی جے پی حکومت کی سچائی عوام کے سامنے نہ آئے، نریندر مودی اپنا ‘رپورٹ کارڈ’ ملک سے چھپا رہے ہیں، جس میں وہ ناکام رہے ہیں۔اور عاوام اب ان کی کلاس لگانے کو تیار بیٹھی ہے۔ اس کے ساتھ ہی راہل گاندھی نے یہ بھی کہا کہ ہم غریب “خاندان کی خواتین کو سالانہ ایک لاکھ روپے یعنی 8500 روپے ماہانہ دے کر، ہم ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔یہ کانگریس کی گارنٹی ہے۔
जनता को ‘बड़ी महंगी पड़ी मोदी सरकार’!
– आटा ₹20 से ₹40 किलो
– दाल ₹80 से ₹210 किलो
– दूध ₹30 से ₹66 लीटर
– तेल ₹52 से ₹150 लीटर
– पेट्रोल ₹66 से ₹97 लीटर
– डीजल ₹52 से ₹90 लीटर
– रसोई गैस ₹410 से ₹1,103
– और डॉलर ₹58 से ₹83इस कमरतोड़ महंगाई में, रिकॉर्ड तोड़… pic.twitter.com/8BgfTvAADr
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 11, 2024
غربت کو ایک ہی جھٹکے میں مٹائیں گے – راہل گاندھی کا دعویٰ
راہل گاندھی کی اس پوسٹ کے ساتھ 56 سیکنڈ کا ایک ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا، جس میں وہ راجستھان کے بیکانیر میں ایک جلسہ عام کے دوران یہ کہتے ہوئے نظر آئے – ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کون سا ہے؟ 90 فیصد لوگ کہیں گے کہ بے روزگاری ہے، دوسرے لوگ مہنگائی کا نام لیں گے۔ اگر آپ غربت کی لکیر سے نیچے ہیں تو ہر سال ایک لاکھ روپے (ہر ماہ آٹھ ہزار پانچ سو روپے) آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آتے رہیں گے اور ہم ایک ہی جھٹکے سے ہندوستان سے غربت کا خاتمہ کر دیں گے۔ مزے کی بات سنو… ہم اس رقم کو اس دن تک دیتے رہیں گے جب تک آپ غربت کی لکیر عبور نہیں کر لیتے۔
بھارت ایکسپریس۔