Bharat Express

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے لوک سبھا میں اپنے خطاب کے دوران کہا تھا کہ ہندو تشدد نہیں کرسکتا ہے۔ وہ تشدد اور نفرت کوپھیلانے کا کام نہیں کرتا ہے۔

  کرناٹک الیکشن کے دوران 2018 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق کئے گئے تبصرہ پربی جے پی لیڈروجے مشرا نے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔

اپنی تقریر شروع کرتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے آئین کی کاپی اور بھگوان شیو کی تصویر لہرائی اور حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو نشانہ بنایا۔

مولانا شہاب الدین رضوی نے مزید کہا کہ "دہشت گردی ایک بیماری ہے، جس کا علاج ممکن ہے لیکن ہندوؤں، مسلمانوں، سکھوں اور عیسائیوں پر دہشت گردی کا ٹیگ لگانا سراسر غلط ہے۔ اشتعال انگیز باتیں کہنے والے صرف سیاست کر رہے ہیں۔

راہل گاندھی کے الزامات پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم بہت سوچ سمجھ کر لائی گئی ہے۔ اس پر سینئر حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کا اگنی ویر اسکیم کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

راہل گاندھی کے ایودھیا سے متعلق اٹھائے گئے سوال پروزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ میں راہل گاندھی نے جھوٹ بولا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایودھیا میں 1733 کروڑ روپئے کا معاوضہ تقسیم کیا گیا ہے۔ ایوان میں دیا گیا راہل گاندھی کا جھوٹا بیان بے حد غلط اور شرمناک ہے۔

بی جے پی صدر جے پی نڈا نے پارلیمنٹ میں اپنے متنازعہ بیان پر راہل گاندھی کو نشانہ بنایا۔ راہل نے کہا تھا، 'جو خود کو ہندو کہتے ہیں، وہ تشدد کرتے ہیں'۔

ایوان میں حکمراں پارٹی اور اپوزیشن کے ارکان کے درمیان گرما گرم بحث کے درمیان راہل گاندھی نے کہا، ’’خود کو ہندو کہنے والے 24 گھنٹے تشدد کی بات کرتے ہیں۔‘‘ آپ (بی جے پی) ہندو نہیں ہیں۔

وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کو اپنی بات پر معافی مانگنی چاہئے۔ کروڑوں لوگ فخر سے اس مذہب کو ہندو کہتے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے اعتراض ظاہر کیا اور ان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا۔

شکریہ کی تحریک پر بولتے ہوئے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے کہا کہ آئین پر منظم حملے ہو رہے ہیں۔ آئینی ادارے مسلسل حملے کی زد میں ہیں ۔وہیں دوسر ی جانب راہل نے  حکمراں جماعت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ جو لوگ خود کو ہندو کہتے ہیں وہ صرف  تشدد اور  تشددکرتے ہیں۔