Bharat Express

Rahul Gandhi

وزیر اعظم اور وزیر داخلہ  کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ 'وزیر اعظم مودی اور امت شاہ آئین پر جو حملہ کر رہے ہیں وہ ہمیں قبول نہیں ہے اور ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

تلنگانہ کابینہ نے وزیراعلیٰ ریونت ریڈی کی طرف سے مقررکردہ 15 اگست سے پہلے31,000 کروڑ روپئے کے زرعی قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ زرعی قرض معاف ہونے سے متعلق راہل گاندھی کا تبصرہ بھی سامنے آیا ہے اوران کا کہنا ہے کہ جو وعدہ کیا، وہ کر کے دکھایا ہے۔

کانگریس کے سابق صدراوررکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے پیپرلیک کے معاملے پروزیراعظم نریندرمودی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پیپرلیک نہیں روک پا رہے ہیں اورطلبا کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑکیا جا رہا ہے۔

کیا اس کی وجہ اکھلیش یادو ہیں، جن کے ساتھ راہل گاندھی اتر پردیش میں کانگریس کو مضبوط کریں گے؟ یا پھر اس کی وجہ  وزیر اعظم مودی ہیں  کہ راہل گاندھی اتر پردیش سے بطور اپوزیشن لیڈر بنیں گے اور لوک سبھا میں حکومت سے براہ راست مقابلہ کریں گے۔

راہل گاندھی نے ٹویٹ کیا اور لکھا، نریندر مودی ہمیشہ کی طرح نیٹ امتحان میں 24 لاکھ سے زیادہ طلباء کے مستقبل سے کھلواڑ کرنے  کے معاملے پر خاموشی اختیار کر رہے ہیں۔

کانگریس ترجمان پون کھیڑا نے کہا کہ بی جے پی کا کوئی بھی لیڈر وہاں لڑنے آجائے، وزیراعظم مودی بھی وائناڈ لڑنے آجائیں، انہیں روک کون رہا ہے الیکشن لڑنے سے۔ وہ وارانسی میں مشکل سے جیتے ہیں۔

اتر پردیش کانگریس کے صدر اجے رائے نے پرینکا گاندھی کے وائناڈ سے اپنا پہلا الیکشن لڑنے پر آئی اے این ایس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پرینکا گاندھی ہمارے لوگوں کی لیڈر ہیں، جس طرح وہ کام کرتی ہیں۔ یقیناً وہ وائناڈ سیٹ سے بھاری ووٹوں سے الیکشن جیتیں گی۔

پرینکا گاندھی نے وائناڈ کے لوگوں کو راہل گاندھی کی کمی محسوس نہ کرنے کا یقین دلایا۔ انہوں نے کہا، ''میں وائناڈ کو راہل گاندھی کی کمی محسوس نہیں ہونے دوں گی۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اترپردیش کی رائے بریلی سیٹ سے نمائندگی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے متعلق انہوں نے وائناڈ کی عوام کو بھی پیغام دیا ہے۔

ایک پولیس اہلکار نے ہفتہ کے روز بتایا کہ وائیکر کے رشتہ دار منگیش پنڈیلکر کے خلاف 4 جون کو عام انتخابات کے نتائج کا اعلان ہونے والے دن گنتی کے مرکز میں موبائل فون استعمال کرنے پر بدھ کے روز ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔