Indore Water Contamination: اندورمیں آلودہ پانی پینے سے اموات پر راہل گاندھی کا شدید حملہ،غریبوں کی موت پر وزیر اعظم ہمیشہ کی طرح خاموش ہیں
قائد حزب اختلاف نے مزید کہا کہ سیور کا پانی پینے کے پانی میں کیسے شامل ہوا، وقت پر سپلائی بند کیوں نہیں کی گئی اور ذمہ دار افسران و رہنماؤں کے خلاف کارروائی کب ہوگی۔ ان کے مطابق یہ محض سوال نہیں بلکہ جواب دہی کا مطالبہ ہے۔
New year 2026: نیا سال – نئے عزائم: ملک کے باشندوں کو سال نو کی مبارکباد دیتے ہوئے راہل گاندھی اور کھڑگے نے دیا یہ پیغام؟
نئے سال 2026 کے موقع پر کانگریس کے سینئر لیڈروں راہل گاندھی، ملکارجن کھڑگے اور پرینکا گاندھی نے ملک کے عوام کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خوشحالی، صحت، روزگار، کسانوں کی ترقی اور جمہوری اقدار کو مضبوط بنانے کی اپیل کی۔
Priyanka Gandhi’s Son Raihan Vadra Engaged Aviva Baig: پرینکا گاندھی کے بیٹے ریحان واڈرا کی منگیتر کی اویوا بیگ کی زندگی پر ایک نظر،فوٹوگرافی اور اسپورٹس سے سیاستی خاندان تک
اویوا بیگ آرٹ کے شعبے کے ساتھ ساتھ کاروباری دنیا میں بھی سرگرم ہیں۔ وہ ایٹلیئر 11 نامی فوٹوگرافی اسٹوڈیو اور پروڈکشن کمپنی کی شریک بانی ہیں، جو ملک بھر میں مختلف برانڈز اور ایجنسیوں کے ساتھ کام کرتی ہے۔
Tripura student killing: دہرادون میں تریپورہ کے طالب علم اینجل چکما کے قتل پر راہل گاندھی کا ردعمل، نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی
راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا، ’’دہرادون میں اینجل چکما اور ان کے بھائی مائیکل کے ساتھ جو ہوا، وہ ایک بھیانک نفرت انگیز جرم ہے۔ نفرت راتوں رات پیدا نہیں ہوتی۔ اسے روزانہ، خاص طور پر ہمارے نوجوانوں کو، زہریلے مواد اور غیر ذمہ دارانہ مباحث کے ذریعے پیش کیا جا رہا ہے۔
Rahul Gandhi raises concerns on ex-servicemen re-settlement policies: سابق فوجیوں کو علاج میں بھی مشکلات ،2019 میں صرف 1.9 فیصد سابق فوجیوں کو ہی ملازمت دی جا سکی- راہل گاندھی
راہل گاندھی نے کہا کہ جب سابق فوجی سرکاری بقایاجات کے تحت کسی ریفرل پر نجی اسپتال جاتے ہیں تو ان کے علاج اور داخلے میں شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ کئی بار نجی اسپتال یہ کہہ کر علاج سے انکارکردیتے ہیں کہ حکومت نے ابھی تک بقایا رقم ادا نہیں کی ہے۔
Rahul Gandhi on Manmohan Singh’s death anniversary: ؛ ڈاکٹر منموہن سنگھ کی عاجزی، محنت اور دیانت ہمیشہ مشعل راہ رہے گی، پہلی برسی پر راہل گاندھی نے پیش کیا خراج عقیدت
کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے بھی ڈاکٹر منموہن سنگھ کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی پہلی برسی پر ہم بھارت کی تعمیرِ نو میں ڈاکٹر منموہن سنگھ کے بے مثال کردار کو گہرے احترام کے ساتھ یاد کرتے ہیں۔
Make in India programme: اشونی ویشنو نے راہل گاندھی کے بیان کو بنیاد بنا کر مودی حکومت کی کامیابی گنوائی، ’میک اِن انڈیا‘ پروگرام کی تعریف
حکومت کا دعویٰ ہے کہ ’میک ان انڈیا‘ کے تحت بھارت نہ صرف روزگار کے نئے مواقع پیدا کر رہا ہے بلکہ عالمی مینوفیکچرنگ میں ایک قابلِ اعتماد متبادل کے طور پر ابھر رہا ہے۔ فاکس کون جیسے منصوبوں کو اسی حکمتِ عملی کا عملی نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
Winter session ends: سرمائی اجلاس کے اختتام پر اسپیکر اوم برلا اور وزیراعظم کے ساتھ چائے پر بات چیت، پرینکا گاندھی کی شرکت رہی حیران کن
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس نے بھارتی سیاست میں ایک بڑی تبدیلی کی جھلک دکھا دی ہے۔ اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس کے اندر قیادت کے توازن میں تبدیلی صاف دکھائی دی۔ اس اجلاس میں جہاں ایک طرف حکومت نے قانون سازی اور پارلیمانی حکمتِ عملی کے ذریعے اپنی گرفت مضبوط رکھی، وہیں کانگریس میں پرینکا گاندھی کا کردار نمایاں ہو کر سامنے آیا اور راہل گاندھی نسبتاً سائیڈ لائن دکھائی دیے۔
National Herald Case: نیشنل ہیرالڈ کیس میں سونیا اور راہل گاندھی کو بڑی راحت، عدالت نے ای ڈی کی چارج شیٹ پر سماعت سے کردیا انکار
ای ڈی کا الزام ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈروں نے ایک منظم سازش کے تحت ایسوسی ایٹڈ جرنلز لمیٹڈ کی تقریباً دو ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیدادوں پر قبضہ کرنے کے لیے اسے نجی کمپنی ینگ انڈین کے ذریعے محض پچاس لاکھ روپے میں حاصل کیا۔
Vote Chori Rally Congress: رام لیلا میدان سے کانگریس کا بی جے پی پر شدید حملہ،ووٹ چوری کے الزامات پر حکومت اور الیکشن کمیشن کو کٹہرے میں کیا کھڑا
رام لیلا میدان میں منعقدہ اس ریلی میں خواتین کارکنان کی بڑی تعداد دیکھنے کو ملی۔ ملک کے مختلف حصوں سے خواتین رہنما اور کارکن دہلی پہنچے۔ ریلی کے دوران خواتین کانگریس کارکنان میں خاصا جوش اور ولولہ نظر آیا۔





