Bharat Express

Rahul Gandhi Defamation Case: ہتک عزت معاملے میں عدالت نے راہل گاندھی کو دیا آخری موقع! امت شاہ پرکیا تھا تبصرہ

  کرناٹک الیکشن کے دوران 2018 میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے ذریعہ وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق کئے گئے تبصرہ پربی جے پی لیڈروجے مشرا نے ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔

Rahul Gandhi

Rahul Gandhi Defamation Case: وزیرداخلہ امت شاہ سے متعلق دیئے گئے ایک بیان سے متعلق ہتک عزت معاملے میں کانگریس لیڈرراہل گاندھی کو عدالت نے آخری موقع دیتے ہوئے معاملے میں 26 جولائی کی تاریخ طے کی ہے۔ سلطان پور ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں سماعت کے دوران راہل گاندھی کے وکیل کاشی پرساد شکلا نے پارلیمنٹ سیشن کا حوالہ دیتے ہوئے آخری موقع مانگا۔

الزام ہے کہ کرناٹک الیکشن سے متعلق تشہیرکے دوران سال 2018 میں راہل گاندھی نے امت شاہ سے متعلق متنازعہ بیان دیا تھا۔ اس تبصرہ سے متعلق کوتوالی دیہات تھانہ علاقے کے بی جے پی لیڈروجے مشرا نے اگست 2018 میں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ میں معاملہ درج کرایا تھا۔

بیل بانڈ پرراہل گاندھی کودی ضمانت

دسمبر، 2023 میں ایم پی/ایم ایل اے کورٹ نے راہل گاندھی کے خلاف این بی ڈبلیوکی کارروائی کی تھی۔ اس کے بعد راہل گاندھی 20 فروری کو سلطان پور پہنچے اورانہوں نے عدالت میں سرینڈرکیا۔ پھرخصوصی عدالت نے انہیں 25-25 ہزار کے دو بیل بانڈ پرضمانت دے دی۔

بھارت ایکسپریس۔

Also Read