Bharat Express DD Free Dish

Rahul Gandhi

راہل گاندھی نے کہا کہ یہ ایک دلچسپ اور مثبت تجربہ ہو سکتا ہے کہ اس مسئلے پر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر صرف عوام کے مستقبل کی بات کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ٹھوس اور مرحلہ وار اقدامات طے کرنا ناگزیر ہے تاکہ آنے والی نسلوں کو محفوظ اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

ملک کے نئے چیف انفارمیشن کمشنر اور آٹھ دیگر انفارمیشن کمشنروں کے انتخاب کے لیے منعقدہ اجلاس میں وزیراعظم نریندر مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے شرکت کی۔

الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے بی جے پی کی مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 14 دسمبر کو رام لیلا میدان میں ہونے والی ووٹ چور گدّی چھوڑ مہا ریلی میں دہلی کی زیادہ سے زیادہ شمولیت یقینی بنانے کے لیے، دہلی پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دیویندر یادو نے آج ریلی کے مقام رام لیلا میدان کا دورہ کیا۔ ریلی میں پہنچنے والوں کو کسی بھی قسم کی دقت نہ ہو، اس کے لیے میدان میں کانگریس لیڈروں کو مختلف انتظامی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔

لوک سبھا میں انتخابی اصلاحات پربحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ نے راہل گاندھی پر ’ووٹ چوری‘ کا بیانیہ (نیریٹیو) گڑھنے اورغلط معلومات دینے کا الزام لگایا۔ اس سے راہل گاندھی ناراض ہوگئے اور انہوں نے امت شاہ کو بحث کا چیلنج دیا۔ امت شاہ نے جواب دیتے ہوئے کہا،’’پارلیمنٹ آپ کے حکم پر نہیں چلے گا۔ آپ صبرکریں، میں آپ کے ہر سوال کا جواب دوں گا۔‘‘

امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ 1946 میں سردار پٹیل کو 28 ووٹ ملے تھے اور نہرو کو صرف 2 ووٹ، پھر بھی نہرو وزیراعظم بن گئے۔ یہ ووٹ چوری کی ایک بڑی مثال ہے۔ ہمارے ذریعے کرائی جا رہی ایس آئی آر کی کارروائی سے انتخابات میں شفافیت اور غیر جانب داری آئے گی۔

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اورحزب اختلاف کے لیڈرراہل گاندھی نے ایکس پر پوسٹ کرکے بی جے پی کو اپنی سخت تنقیدوں کا نشانہ بنایا ، کہا بی جے پی الیکشن کمیشن کو ووٹ چوری کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے۔

پارلیمنٹ میں جاری سرمائی اجلاس میں منگل کے روز کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی کی جانب سے حکومت پر ’ووٹ چوری‘ کے سنگین الزام لگانے اور الیکشن کمیشن کی خودمختاری پر سوال اٹھانے کے بعد سیاسی ماحول مزید کشیدہ ہو گئے ہیں۔ آج وزیر داخلہ امت شاہ کے تفصیلی جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ پارلیمنٹ میں ہونے والی بحث اور امت شاہ کے جواب کو سیاسی لحاظ سے نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ اس سے انتخابی اصلاحات اور الیکشن کمیشن کی شفافیت سے متعلق جاری تنازع مزید واضح ہوگا۔

بی جے پی نے یہ بھی الزام لگایا کہ 2012 میں 2014 کے لوک سبھا الیکشن سے ٹھیک پہلے جب نئے چیف الیکشن کمشنر(سی ای سی) کی تقرری ہونی تھی، تب سینئربی جے پی لیڈر ایل کے اڈوانی نے کانگریس کوکالجیم سسٹم اپنانے کا مشورہ دیا تھا۔ حالانکہ کانگریس نے مبینہ طورپراس مشورے کو خارج کردیا اوروی ایس سمپت کوراست طورپرچیف الیکشن کمشنر کی تقرری کی، جسے اس وقت کی صدرپرتبھا پاٹل نے فوری منظوری دے دی۔

امت شاہ نے اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ،راہل گاندھی ہر بار انتخاب ہارنے کے بعد ای وی ایم اور ووٹر لسٹ کو مورد الزام ٹھہراتے ہیں، جب کہ حقیقت یہ ہے کہ عوام کانگریس کو قبول ہی نہیں کر رہی۔

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور ترجمان سید شاہنواز حسین نے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے لیڈر تیجسوی یادو پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ تو اقتدار کے لائق ہیں اور نہ ہی اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے لائق ہیں۔