Social Media Erupts After Modi-Putin Bilateral in China: پی ایم مودی اور پوتن کی جوڑی نے چین میں مچایا دھمال، سوشل میڈیا سے لے کر سرچ انجن تک کر رہے ہیں پہلے نمبر پر ٹرینڈ
شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پی ایم مودی نے ہندوستان کی سوچ کو تین ستونوں پر مبنی قرار دیا - سیکورٹی، رابطہ اور مواقع۔
PM Modi concludes china visit: وزیراعظم نریندر مودی کا چین کا کامیاب دورہ مکمل، ایس سی او اجلاس میں اہم عالمی امور پرتبادلہ خیال، دو طرفہ تعلقات میں مثبت پیش رفت کا اعتراف
چین کا کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس لوٹے وزیراعظم، روس و چین کے صدور سے ملاقات، دہشت گردی کے خلاف عملی اقدامات پر زور۔ چینی صدر، حکومت اور عوام کا کامیاب اجلاس کے انعقاد پر اظہار تشکر۔
PM Modi Stresses Longstanding India-Russia Bond: ’’بھارت اور روس ہمیشہ ایک دوسرے کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ہیں‘‘، پی ایم مودی نے روسی صدر پوتن سے ملاقات پر دونوں ممالک کے دیرینہ تعلقات کو کیا اجاگر
پی ایم مودی نے دونوں ممالک کے درمیان مستقل رابطے، اعلیٰ سطحی ملاقاتوں اور قریبی تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ صدر پوتن کی میزبانی کے منتظر ہیں، جو دسمبر میں بھارت کے دورے پر آئیں گے۔
Modi-Putin Bilateral Meeting Focuses on Ukraine and Ties: مودی-پوتن ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور یوکرین پر کیا گیا تبادلۂ خیال، پی ایم مودی نے دی پوتن کو بھارت آنے کی دعوت
وزیرِاعظم مودی نے یوکرین تنازع کے پرامن حل کی ضرورت پر ایک بار پھر زور دیتے ہوئے کہا کہ حالیہ عالمی و علاقائی اقدامات کی بھارت حمایت کرتا ہے اور جنگ کے فوری خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔
Putin Insisted on Traveling with PM Modi: دوطرفہ ملاقات کے لیے پی ایم مودی کو اپنی خاص کار میں لے کر پہنچے صدر پوتن، دس منٹ تک کیا انتظار اور گرمجوشی سے کیا معانقہ، کار میں ہی کی خاص اور طویل بات چیت
ذرائع کے مطابق صدر پوتن نے وزیرِ اعظم مودی کا انتظار بھی کیا تاکہ وہ ان کے ہمراہ SCO کانفرنس کے مقام سے دو طرفہ ملاقات کے ہوٹل تک جائیں، جو کانفرنس ہال سے کچھ فاصلے پر واقع تھا۔
PM Modi In China: پی ایم مودی، صدر پوتن اور شی جن پنگ کی ویڈیو شیئر کر کے روس نے کہی یہ بات، دیکھ کر بڑھ جائے گی ٹرمپ کی بے چینی
یہ بھی قابل ذکر ہے کہ چین کے تیانجن میں منعقدہ SCO سمٹ میں رکن ممالک نے پہلگام میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں نے جاں بحق اور زخمی افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ایسے حملوں کے ذمہ داروں، منصوبہ سازوں اور سرپرستوں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جانا چاہیے۔
’اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے، مودی جی ملک کو چہرہ نہیں دکھا پائیں گے‘، پٹنہ میں راہل گاندھی کا ووٹ چوری پر نئے انکشاف کا اعلان
کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے’’ووٹرادھیکاریاترا‘‘ کی اختتامی ریلی میں بڑا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ جب ہم نے مہادیوپورہ میں’ووٹ چوری‘ کی حقیقت کوبے نقاب کیا تو ہم نے ایٹم بم گرایا، لیکن اب ہائیڈروجن بم آنے والا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہائیڈروجن بم کے بعد مودی جی اس ملک کو منہ نہیں دکھا سکیں گے۔
PM Modi SCO Summit China: ایس سی او اجلاس، پہلگام حملے کی گونج، مودی-پوتن تعلقات میں مزید مضبوطی، شہباز شریف عالمی اسٹیج پر تنہا
ایس سی او اجلاس میں یہ واضح پیغام دیا گیا کہ دہشت گردی، علیحدگی پسندی اور انتہا پسندی کے خلاف تمام رکن ممالک متحد ہیں۔ اجلاس کے دوران رکن ممالک نے دوہرے معیار کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ملک یا گروہ کی طرف سے دہشت گردی کو ذاتی یا سیاسی مفادات کے لیے استعمال کرنا ناقابلِ قبول ہے۔
PM Modi SCO Summit China: پی ایم مودی اور پوتن کی خاص ملاقات، ہاتھ ملایا، گلے لگاکر کیا خوشی کا اظہار، شہباز شریف دیکھتے ہی رہ گئے
چین کے شہر تیانجن میں دنیا کی 11 بڑی طاقتوں کا ایک بڑا اجتماع ہوا۔ اس کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔ وائرل ویڈیو میں پی ایم مودی، صدر شی جن پنگ اور صدر پوتن ایک دوسرے کے قریب کھڑے نظر آ رہے ہیں۔
PM Modi SCO Summit China: دہشت گردی پر پی ایم مودی کا زیرو ٹالرینس مؤقف، SCO سربراہی اجلاس میں کہا: دہشت گردی کے خلاف اپنائیں زیرو ٹالرینس کی پالیسی، یہ دہشت کا مکروہ چہرہ ہے
پی ایم نریندر مودی نے مزید کہا کہ یہ حملہ صرف بھارت کی روح پر نہیں ہوا تھا، بلکہ ہر اُس ملک اور شخص کے لیے ایک چیلنج تھا جو انسانیت پر یقین رکھتا ہے۔





