امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل 9 ستمبر 2025 کو بیان دیا کہ وہ آئندہ ہفتے پی ایم نریندر مودی سے تجارتی امور پر بات کریں گے۔ اس بیان کے بعد پی ایم مودی نے X (سابق ٹوئٹر) پر اپنا ردمل ظاہر کیا۔انہوں نے لکھا:”بھارت اور امریکہ قریبی دوست اور فطری شراکت دار ہیں۔مجھے یقین ہے کہ ہماری تجارتی گفتگو بھارت-امریکہ شراکت داری کی بے شمار امکانات کو اجاگر کرنے کا راستہ ہموار کرے گی۔
ہماری ٹیمیں ان مذاکرات کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں۔میں صدر ٹرمپ سے بات چیت کے لیے پُر امید ہوں۔ ہم دونوں ممالک کے عوام کے لیے ایک روشن اور خوشحال مستقبل کی ضمانت دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔”
India and the US are close friends and natural partners. I am confident that our trade negotiations will pave the way for unlocking the limitless potential of the India-US partnership. Our teams are working to conclude these discussions at the earliest. I am also looking forward… pic.twitter.com/3K9hlJxWcl
— Narendra Modi (@narendramodi) September 10, 2025
صدر ٹرمپ کا بیان
اس سے قبل صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے منگل کے روز ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایک پوسٹ میں کہا:”مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے مذاکرات جاری ہیں۔
مجھے یقین ہے کہ ہم کسی بڑے نتیجے پر آسانی سے پہنچ سکتے ہیں۔ میں جلد ہی اپنے اچھے دوست پی ایم نریندر مودی سے گفتگو کروں گا۔”
ان بیانات کو بھارت-امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری کے اشارے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایم مودی کی تعریف کرتے نہیں تھک رہے ٹرمپ ، کہا – جلد ہی پی ایم مودی سے کروں گا بات
حال ہی میں کچھ پالیسی اختلافات اور روس سے تیل کی خریداری پر امریکہ کی طرف سے بھارت پر اضافی ٹیرف عائد کرنے کی خبریں آئیں تھیں، جس سے دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی محسوس کی گئی۔ لیکن ان حالیہ بیانات سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملک مذاکرات کے ذریعے مسائل کو سلجھانے اور شراکت داری کو نئی جہت دینے کے لیے تیار ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

