سوامی وویکانند کے 1893 میں شکاگو میں عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ میں دیے گئے تاریخی خطاب کی 132ویں سالگرہ ہے، جسے ‘دگ وِجَے دیوس’ اور ‘عالمی بھائی چارہ کا دن’ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر پی ایم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوشل میڈیا پر سوامی وویکانند کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے پیغام کو متاثر کن قرار دیا۔
سوامی وویکانند کا خطاب تاریخی تھا
This speech by Swami Vivekananda, delivered in Chicago on this day in 1893, is widely regarded as a watershed moment. Emphasising harmony and universal brotherhood, he passionately spoke about the ideals of Indian culture on the world stage. It is truly among the most celebrated…
— Narendra Modi (@narendramodi) September 11, 2025
پی ایم نریندر مودی نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوامی وویکانند کا خطاب ایک تاریخی لمحہ تھا۔ انہوں نے لکھا:سوامی وویکانند کی جانب سے 11 ستمبر 1893 کو شکاگو میں دیا گیا خطاب ایک تاریخی لمحہ مانا جاتا ہے۔ انہوں نے رواداری اور عالمی بھائی چارے پر زور دیتے ہوئے عالمی سطح پر بھارتی ثقافت کے اصولوں کو جذباتی انداز میں بیان کیا۔ یہ بلاشبہ ہماری تاریخ کے سب سے مشہور اور متاثر کن لمحات میں سے ایک ہے۔
یہ خطاب انسانیت کی فلاح کا راستہ ہموار کرنے والا تھا
On this historic day Swami Vivekananda Ji’s words at the World’s Parliament of Religions moved humankind, lighting a new path of unity and well-being for humanity through the principles of our ancient spirituality.
As we mark the anniversary of Swami Ji’s Chicago address, I…
— Amit Shah (@AmitShah) September 11, 2025
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سوامی وویکانند کے خطاب کو انسانیت کے اتحاد و فلاح کا نیا راستہ قرار دیا۔ انہوں نے لکھا:“اس تاریخی دن، عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے الفاظ نے بنی نوع انسان کو متاثر کیا، اور ہماری قدیم روحانی تعلیمات کے ذریعے انسانیت کے اتحاد اور فلاح کا ایک نیا راستہ دکھایا۔ سوامی جی کے شکاگو خطاب کی سالگرہ کے موقع پر میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ اس متاثر کن ذریعۂ تحریک سے سیکھیں، اور ایک نئے بھارت اور بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے ان کے بصیرت افروز خطاب پر دوبارہ غور کریں۔”
سوامی وویکانند کے تاریخی خطاب کا دن
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے اپنے پیغام میں سوامی وویکانند کے خطاب کی شروعات “امریکہ کی بہنوں اور بھائیوں…” کو یاد کرتے ہوئے کہا:“اس خیر مقدمی جملے نے دنیا میں بھارت کی شبیہہ کو نیا رخ دیا۔ یہ دن سوامی وویکانند کے اُس تاریخی خطاب کا دن ہے، جس نے پوری دنیا کو بھارتی روحانیت اور فلسفے سے روشناس کرایا دگ وجے دیوس کی سب کو دلی مبارکباد ۔
ان کے آفاقی پیغام نے امر نقوش چھوڑے
آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما نے لکھا: 1893 میں شکاگو میں عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے آفاقی قبولیت کے ابدی الفاظ نے ایک گہرا اثر چھوڑا۔ ایک صدی سے زائد عرصے کے بعد بھی ان کا پیغام آج لاکھوں دلوں میں گونجتا ہے۔ 11 ستمبر، جو کہ عالمی بھائی چارے کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، بھارت کی روح، اتحاد، امن اور ہم آہنگی کے ویدک پیغام کو ظاہر کرتا ہے۔ میں نوجوانوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سوامی جی کے خطبات پر دوبارہ غور کریں اور بھارت و ہندو دھرم کی ابدی اقدار سے توانائی حاصل کریں۔
دنیا کو بھارت کی تہذیبی طاقت سے روشناس کرایا
کیرالہ بی جے پی کے صدر اور سابق مرکزی وزیر راجیو چندرشیکھر نے لکھا:“1893 میں شکاگو میں عالمی مذاہب کی پارلیمنٹ میں سوامی وویکانند کے الفاظ نے دنیا کو بھارت کی تہذیبی طاقت سے روشناس کرایا۔ رواداری، آفاقی بھائی چارے اور ہم آہنگی کا ان کا پیغام آج بھی اتنا ہی متعلقہ ہے، جو بھارتیوں کی نسلوں کو متاثر کر رہا ہے اور ایک خوداعتماد، خودکفیل اور ترقی یافتہ بھارت کے ہمارے وژن کو تحریک دے رہا ہے۔”
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


