Urdu Conclave 2026

PM Modi

 میرابائی چانو کے کیریئر میں اولمپکس کا چاندی کا تمغہ، عالمی چیمپئن شپ کے تین تمغے، جن میں 2017 کا طلائی تمغہ بھی شامل ہے اور ایشین چیمپئن شپ کا کانسے کا تمغہ شامل ہے۔ ان کا شمار بھارت کی عظیم ترین ویٹ لفٹرز میں ہوتا ہے۔

اتوار کو وزیر اعظم کی رہائش گاہ پر ہوئی ملاقات کے دوران مودی نے میرابائی سے ان کے رونے کی وجہ پوچھتے ہوئے کہا، ’’اتنے آنسو ٹپک رہے تھے کہ مجھے لگ رہا تھا جیسے آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل نکل رہا ہو۔‘‘اس پر میرابائی نے بتایا کہ پیرس اولمپکس میں تمغہ نہ جیت پانے کی وجہ سے وہ کافی مایوس ہوئی تھیں اور گزشتہ چار برسوں کے دوران انہوں نے بہت کچھ برداشت کیا ہے۔بھارتی ویٹ لفٹر نے کہا، ’’میں اس دن بہت خوش اور جذباتی تھی۔

وزیر اعظم مودی نے ویٹ لفٹر میرابائی چانو سے ان کے جذباتی لمحات کے بارے میں بات کی۔ مودی نے کہا، ’’تین بار اور اتنے آنسو ٹپک رہے تھے۔ مجھے لگ رہا تھا کہ آنسو کے ہر قطرے سے گولڈ میڈل ٹپک رہا ہے۔‘‘اس پر میرابائی چانو نے بتایا کہ وہ اس وقت بہت خوش اور جذباتی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس لیے روئی تھیں کیونکہ وہ اولمپکس میں میڈل نہیں جیت سکی تھیں

بہار کے شیکھرپورہ ضلع کی رہنے والی گوری کی زندگی میں وزیر اعظم ایمپلائمنٹ جنریشن پروگرام (PMEGP) نے ایک نیا موڑ پیدا کیا ہے۔ کبھی محدود وسائل کے ساتھ اپنے کام کو آگے بڑھانے کی کوشش کرنے والی گوری نے سرکاری اسکیم سے فائدہ اٹھاتے ہوئے سلائی اور ہینڈی کرافٹ کا کاروبار شروع کیا اور آج وہ خود نہ صرف خود کفیل ہیں بلکہ تقریباً 20 لوگوں کو روزگار بھی فراہم کر رہی ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کامن ویلتھ گیمز (CWG) 2026 میں ملک کا نام روشن کرنے والے بھارتی کھلاڑیوں سے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ وزیر اعظم کی کھلاڑیوں سے ملاقات کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے، جس میں وہ ’چیئر فار بھارت‘ کا نعرہ لگاتے نظر آ رہے ہیں۔

ہندوستان کے پیرا ایتھلیٹس نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 7 تمغے حاصل کیے۔ شاٹ پٹ میں شرمیلا دھانکڑ ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ جیتنے والی پہلی پیرا ایتھلیٹ بنیں۔دلیپ مہادو گاویت نے مردوں کی 100 میٹر ٹی 47 دوڑ میں طلائی تمغہ جیتا، جبکہ سومن رانا نے شاٹ پٹ میں ہندوستان کے لیے طلائی تمغہ حاصل کیا۔

این سی پی کے شرد پوار دھڑے کی کارگزار صدر اور رکن پارلیمنٹ سپریا سولے نے خود اس ممکنہ ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ تاہم، ابھی تک اس ملاقات کا حتمی ایجنڈا باضابطہ طور پر سامنے نہیں آیا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملاقات میں مہاراشٹر کی ترقی، مرکزی حکومت سے متعلق منصوبوں اور ریاست کے مفادات سے جڑے اہم معاملات پر بات چیت ہوسکتی ہے۔

وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں کہا، ’’ہم تاریخی ’بھارت چھوڑو تحریک‘ میں حصہ لینے والے تمام لوگوں کو یاد کرتے ہیں۔ ان کی بہادری ہمیشہ ہر ہندوستانی کے لیے تحریک کا باعث بنی رہے گی۔

لکھیم پور کھیری میں ’ہر گھر ترنگا‘ مہم کے تحت 63 سیلف ہیلپ گروپس کی 204 خواتین قومی پرچم تیار کر رہی ہیں۔ ضلع میں ڈھائی لاکھ ترنگے بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ہر پرچم کی تیاری پر خواتین کو 20 روپے کی ادائیگی کی جائے گی۔

جے پی نڈا نے اپنے مضمون میں کہا کہ حکومت ملک میں میڈیکل آلات کی گھریلو تیاری کو فروغ دینے کے لیے کئی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ ان میں پی ایل آئی اسکیم، میڈیکل ڈیوائس پارکس اور فارما-میڈ ٹیک میں ریسرچ اینڈ انوویشن پروموشن  (پی آر آئی ٖٖپی)اسکیم نمایاں ہیں۔انہوں نے بتایا کہ پی ایل آئی اسکیم کے تحت بھارت میں اب تک 50 سے زائد جدید میڈیکل آلات کی تیاری شروع ہو چکی ہے۔