Bharat Express

PM slams Canada Hindu temple attack: وزیر اعظم نریندر مودی نے کینیڈا میں ہندو مندر پر ہوئے حملے کی مذمت کی ،کہا۔ ہندوستان کا عزم اس طرح کبھی نہیں ہوگا کمزور

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ “میں کینیڈا میں ایک ہندو مندر پر دانستہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی خوفناک ہیں۔

وزیر اعظم نریندر مودی

نئی دہلی: ہندوستان اور کینیڈا کے درمیان بڑھتا ہوا تنازعہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا، ادھر ہندوؤں کے دو مندروں پر حملے کے بعد صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔ وزیر اعظم مودی نے مندروں پر حملے کی سخت مذمت کی ہے۔ وزیر اعظم نے امید ظاہر کی کہ کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو اس معاملے میں مثبت قدم اٹھائیں گے۔ کینیڈا اور ہندوستان کے درمیان جاری تنازع پروزیر اعظم مودی کا یہ پہلا بیان ہے۔

وزیر اعظم مودی کا پہلا رد عمل

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ “میں کینیڈا میں ایک ہندو مندر پر دانستہ حملے کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ ہمارے سفارت کاروں کو دھمکانے کی بزدلانہ کوششیں بھی اتنی ہی خوفناک ہیں۔ تشدد کی ایسی کارروائیاں ہندوستان کے عزم کو کبھی کمزور نہیں کر سکتیں۔ ہمیں امید ہے کہ کینیڈا کی حکومت انصاف کو یقینی بنائے گی اور قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے گی۔ “

مندر میں گھس کر مار پیٹ 

واضح رہے کہ  پیر (4 نومبر) کو کینیڈا میں دو مندروں میں توڑ پھوڑ کی گئی اور وہاں موجود لوگوں کی پٹائی کی گئی۔ یہ حملہ ٹورنٹو کے برامپٹن میں واقع ہندو سبھا کے مندر میں کیا گیا۔  وینکوور میں ہندو مندر کے باہر بھی ہنگامہ ہوا۔

خالصتانی حامیوں پر حملے اور ہاتھا پائی کا الزام ہے۔ ہجوم پیلے خالصتانی جھنڈے اٹھائے مندر میں داخل ہوا۔ مندر کے احاطے میں موجود لوگوں پر جھنڈے کی لاٹھیوں سے حملہ کیا گیا، ہاتھا پائی ہوئی اور یہ تمام تصاویر کیمروں میں ریکارڈ ہو گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔