Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی تقریر کا آغاز مظفرپور کی مشہور لیچی کی مٹھاس سے کیا اور مسکراتے ہوئے کہا کہ “مظفرپور کی لیچی جتنی میٹھی ہے، اتنی ہی میٹھی یہاں کی عوام کی بولی ہے۔ آپ سب کا یہ پیار دیکھ کر دل خوش ہو گیا“۔

بہار اسمبلی انتخابات کے پیشِ نظر جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی کی مظفرپور میں ہونے والی ریلی کے لیے عوام میں غیر معمولی جوش و خروش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ صبح سے ہی ہزاروں افراد ریلی گراؤنڈ پر پہنچنے لگے، جبکہ بہت سے لوگ سمستی پور، موتیہاری اور اطراف کے اضلاع سے خصوصی طور پر مودی کی تقریر سننے کے لیے آئے ہیں۔

بھارت میں اٹلی کے سفیر انٹونیو انریکو نے بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کے وژن کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 2047 تک بھارت کو دنیا کا پانچواں سب سے بڑا شپ بلڈر (جہاز ساز ملک) بنانے کا ہدف نہ صرف قابلِ عمل ہے بلکہ حقیقت کے قریب بھی ہے۔

بہار اسمبلی انتخابات 2025 کی انتخابی مہم میں محض ایک دن کے اندر سیاسی منظر نامہ اچانک بدل گیا۔ بدھ کو کانگریس کے رہنما راہل گاندھی نے جب بہار میں پارٹی کی مہم کا آغاز کیا تو کسی نے اندازہ نہیں لگایا تھا کہ ان کا ایک بیان پورے الیکشن کو ’راہل گاندھی بمقابلہ وزیر اعظم نریندر مودی‘ میں تبدیل کر دے گا۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 127ویں ایڈیشن میں ہندوستانی کافی کی عالمی سطح پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کی تعریف کی۔ انہوں نے خاص طور پر کرناٹک کے چکمنگلور، کورگ اور ہاسن سمیت جنوبی ہند کے دیگر کافی پیدا کرنے والے علاقوں کے کسانوں اور مزدوروں کی کوششوں کو سراہا، جنہوں نے دنیا بھر میں ہندوستانی کافی کی پہچان بنائی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی 31 اکتوبر کو گجرات کے ایکتا نگر میں 25 نئی الیکٹرک بسوں (ای بسوں) کا افتتاح کریں گے۔ یہ تقریب سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں جینتی کے موقع پر منعقد کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد دنیا کے سب سے اونچے مجسمے اسٹیچو آف یونٹی کے اطراف سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنانا اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ نظام کو فروغ دینا ہے۔

مرکزی حکومت کی اہم فلاحی صحت بیمہ اسکیم آیوشمان بھارت - پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا جموں و کشمیر میں عوام کے لیے کسی نعمت سے کم ثابت نہیں ہو رہی ہے۔ اس اسکیم کے تحت راجوری ضلع کے ہزاروں افراد کو اب تک مفت اور معیاری علاج کی سہولت مل چکی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز ممبئی میں منعقد ”گلوبل میری ٹائم لیڈرز کانکلیو“ میں شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ہندوستان کے بحری شعبے کے لیے ایک تاریخی سال ثابت ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت آج گرین شپنگ، ڈیجیٹل پورٹس اور پائیدار سمندری ترقی کی سمت میں تیزی سے قدم بڑھا رہا ہے۔

انڈیا میری ٹائم وِیک 2025 کے تحت بدھ کو وزیر اعظم نریندر مودی ”میری ٹائم لیڈرز کانکلیو“ سے خطاب کرنے جا رہے ہیں۔ ان کے خطاب سے قبل پروگرام میں شریک ہونے والے مندوبین میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی 30 اور 31 اکتوبر کو دو روزہ دورے پر گجرات اور دہلی جائیں گے۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ گجرات کے کیوڑیہ میں واقع ایکتا نگر میں کئی ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور قومی یومِ اتحاد کی مرکزی تقریب میں شرکت کریں گے۔ اس کے بعد وہ دہلی میں منعقد ہونے والی "بین الاقوامی آرین سمٹ 2025" سے خطاب کریں گے۔