Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

آندھرا پردیش کے شری کاکولم ضلع میں واقع وینکٹیشور سوامی مندر میں بھگدڑ مچ گئی، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔ ہلاک شدگان میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ وزیراعظم نے مرنے والوں کے لواحقین کو دو دو لاکھ روپے اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے کی مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز چھتیس گڑھ کے دارالحکومت رائے پور میں ریاست کی نئی اسمبلی عمارت کا افتتاح کیا۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ آج جب چھتیس گڑھ اپنی پچیس سالہ ترقیاتی سفر کے ایک اہم موڑ پر پہنچا ہے، تو انہیں اس ریاست کے عوام کے لیے نئی اسمبلی عمارت کا افتتاح کرنے کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ستمبر سے 2 اکتوبر 2025 تک غذائیت کے مہینے کے ساتھ، مل کر اس ملک گیر مہم کا آغاز کیا۔ اس مہم میں تمام ہیلتھ کیئر پلیٹ فارمز پر 11 کروڑسے زیادہ لوگوں نے شرکت کی اور 19.7 لاکھ ہیلتھ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔

وزیراعظم نریندر مودی آج چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور میں شہید ویر نارائن سنگھ میموریل اور قبائلی فریڈم فائٹرز میوزیم کا افتتاح اور معائنہ کریں گے۔ اس کے ساتھ ہی مودی شہید ویر نارائن سنگھ کے گھوڑے پر سوار مجسمے کی نقاب کشائی بھی کریں گے، جو بہادری کی علامت ہے۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتے کی صبح چھتیس گڑھ پہنچتے ہی اپنی انسان دوستی اور حساسیت کا مظاہرہ کیا۔ ریاستی دارالحکومت رائے پور میں قدم رکھتے ہی مودی نے چھتیس گڑھ کی دو نمایاں شخصیات، پدم وبھوشن تیجن بائی اور پدم بھوشن ونود کمار شکلا کی علالت پر ان کے اہلِ خانہ سے بات چیت کی اور خیریت دریافت کی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز چھتیس گڑھ کے نوا رائے پور واقع شری ستیا سائی سنجیونی اسپتال میں منعقد ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں انہوں نے دل کے امراض سے صحت یاب ہونے والے بچوں سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات ’دل کی بات‘ پروگرام کے تحت ہوئی، جس میں مودی کا بچوں کے ساتھ بے ساختہ پیار اور اپنائیت بھرپور انداز میں نظر آئی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتے کے روز ہریانہ، مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ، کیرالا اور کرناٹک سمیت مختلف ریاستوں کے یوم قیام کے موقع پر اہلِ ریاست کو نیک خواہشات پیش کیں اور ریاست کی ترقی، خوشحالی و اتحاد کے لیے دعا کی۔

وزیراعظم نریندر مودی یکم نومبر کو چھتیس گڑھ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ ریاست کے قیام کے 25 سال مکمل ہونے کے موقع پر منعقد ’رَجت مہوتسو‘ سمیت کئی اہم تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ریاست میں سڑک، صنعت، صحت عامہ اور توانائی جیسے مختلف شعبوں میں 14 ہزار 260 کروڑ روپے سے زائد لاگت کے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔

آئرن مین سردار ولبھ بھائی پٹیل کی 150ویں سالگرہ کے موقع پر ملک بھر میں خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ قومی دارالحکومت دہلی میں اس موقع پر ’رن فار یونیٹی ‘ کا اہتمام کیا گیا، جس میں مرکزی وزیرِ داخلہ امت شاہ، دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینہ، وزیرِ اعلیٰ ریکھا گپتا اور کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

وزیرِاعظم نے صبح تقریباً 8 بجے مجسمے کے سامنے پرارتھنا کی اور پھول چڑھائے۔ اس کے بعد وہ قومی یکجہتی دن کی پریڈ میں شامل ہوئے، جس میں بی ایس ایف، سی آر پی ایف اور مختلف ریاستی پولیس دستوں نے اپنے شجاعت بھرے مظاہرے پیش کیے۔