Bharat Express DD Free Dish

PM Modi

وزیراعظم نریندر مودی نے گرو نانک دیو کے 555ویں پرکاش پرو (جینتی) اور کارتک پورنیما – دیو دیوالی کے موقع پر ملک کے عوام کو مبارکباد پیش کیں۔ انہوں نے کہا کہ گرو نانک دیو جی کی تعلیمات انسانیت کے لیے دائمی رہنمائی کا ذریعہ ہیں، جو ہمدردی، مساوات، سادگی اور خدمت کے جذبے پر مبنی ہیں۔

گزشتہ سال کے مقابلے میں 36 بھارتی یونیورسٹیوں کی رینکنگ میں بہتری آئی ہے، جبکہ 16 اداروں نے اپنی پوزیشن برقرار رکھی ہے۔ بھارت نے ’پیپرز فی فیکلٹی‘ اور ’اسٹاف ود پی ایچ ڈی‘ جیسے اہم پیمانوں پر نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ اس انتخاب میں یہ طے ہو چکا ہے کہ این ڈی اے کی زبردست جیت ہونے والی ہے۔ آج بہار میں جو ترقی ہو رہی ہے، وہ غریب، دلت، مہا دلت، پچھڑے اور انتہائی پچھڑے طبقات کے دلوں میں بس گئی ہے۔

 چھوٹی زمینیں، بارش سے چلنے والی زراعت پر انحصار، فصلوں کے نقصانات اور قرضوں کے بوجھ نے ان کی صورتحال کو اور بڑھا دیا ہے۔ ضلع کی زیادہ تر قبائلی آبادی کے نتیجے میں کسانوں کی ایک قابل ذکر تعداد غربت میں زندگی گزار رہی ہے۔

پاکستان کے سابق سفیر عبدالباسط نے خبردار کیا ہے کہ بھارت جلد ہی تھرمونیوکلیئر یا ہائیڈروجن بم کا تجربہ کر سکتا ہے۔

بہار انتخابات 2025 کی مہم کے سلسلے میں کٹیہار پہنچے وزیراعظم نریندر مودی نے آر جے ڈی اور کانگریس پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے آر جے ڈی پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ آخر ’باپ کا نام چھپانے میں شرم کیوں آ رہی ہے؟‘

وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کو بھارت منڈپم میں منعقدہ ’’ابھرتی ہوئی سائنس و ٹیکنالوجی اختراع کانفرنس‘‘ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ایک لاکھ کروڑ روپے کے آر ڈی آئی اسکیم فنڈ کا بھی آغاز کیا، جس کا مقصد بھارت کی سائنسی و تکنیکی صلاحیتوں کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے بہار کے سہرسہ میں انتخابی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) اور کانگریس پر زبردست حملہ بولا۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے کی پہچان ترقی سے ہے، جبکہ راجد اور کانگریس کی پہچان صرف اور صرف تباہی سے جڑی ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے پیر کے روز دہلی میں بھارت منڈپم میں ”ایمرجنگ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی انوویشن کنکلیو 2025“ کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے ملک کے تحقیقی و اختراعی شعبے کو فروغ دینے کے لیے 1 لاکھ کروڑ روپے کے "آر ڈی آئی اسکیم فنڈ" کا بھی آغاز کیا، جو ملک میں نجی شعبے کی قیادت میں تحقیق و ترقی کے ایک مضبوط نظام کو فروغ دینے کا مقصد رکھتا ہے۔

پی ایم مودی نے لکھا، "آئی سی سی خواتین ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں ہندوستانی ٹیم کی شاندار جیت۔ فائنل میں شاندار کارکردگی اور بے پناہ اعتماد کا مظاہرہ کیا ۔ پوری ٹیم نے دوگنی محنت اور جذبے کا مظاہرہ کیا۔