بہار میں نتیش کابینہ کے لئے جے ڈی یو-بی جے پی میں اتفاق ہوگیا ہے۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: بہارمیں نئی حکومت کی تشکیل 20 نومبر 2025 کوہوئی تھی۔ اسی دن نتیش کمار نے دسویں بار بہارکے وزیراعلیٰ عہدے کا حلف لیا تھا۔ اب نتیش حکومت کے کابینہ توسیع کی تیاری شروع ہوگئی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں بہارکابینہ کی توسیع ہوسکتی ہے۔ اس سے متعلق این ڈی اے کی اتحادی پارٹیوں میں بھی رضا مندی بن گئی ہے۔ کابینہ توسیع سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی ہیں۔ جنوری میں بہارکابینہ میں خالی عہدوں کوبھرنے کے لئے توسیع ہوگی۔ بی جے پی اور جے ڈی یوقیادت کے درمیان بہارکابینہ کی توسیع سے متعلق رضا مندی بن گئی ہے۔ ابھی نتیش کابینہ میں وزیراعلیٰ سمیت 24 وزرا ہیں جبکہ کل 36 وزیربنائے جاسکتے ہیں۔ ایسے میں ابھی 11 سے 12 نئے وزیرشامل ہوسکتے ہیں۔
وزیراعظم مودی سے نتیش کمارکی ملاقات
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


