NDA Tsunami in Bihar, Victory of Good Governance – Muslim Rashtriya Manch : بہار میں این ڈی اے کی سونامی، خوش انتظامی کی جیت، ابہام کی شکست: مسلم راشٹریہ منچ
یہ نتیجہ صرف جیت نہیں، یہ بہار کی سیاسی شعور کا احیائے نو ہے۔ یہ انتخاب ثابت کرتا ہے کہ لوگ جھوٹے پروپیگنڈے، گھڑی ہوئی کہانیوں اور ابہام کی سیاست سے اوپر اٹھ چکے ہیں۔ یہ مینڈیٹ واضح کرتا ہے کہ عوام کی اولین ترجیحات ترقی، سلامتی اور استحکام ہیں۔
Manoj Tiwari and PM Narendra Modi Lead the Cheers: پی ایم نریندر مودی نے عوام کا ادا کیا شکریہ، منوج تیواری نے اسٹاگرام پر مودی کی شیئر کی گمچھا لہراتے ہوئے ویڈیوز
انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد بی جے پی کے معروف رہنما اور رکن پارلیمنٹ منوج تیواری نے اس تاریخی جیت پر جذباتی انداز میں ردعمل کے ساتھ انہوں نے اسٹا گرام پر وزیر عظم مودی کی گمچھا لہراتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے۔
Bihar Election Results 2025 : نتیش کا کمال یا مودی میجک؟ این ڈی اے نے بنایا بہار کا پہلا ’’200 کلب‘‘، تقسیم کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا مینڈیٹ
بہار اسمبلی انتخابات 2025 کے حتمی نتائج نے ریاست کی سیاست میں ایک نیا باب رقم کر دیا ہے، جہاں این ڈی اے نے ریکارڈ توڑ کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی بار 200 سے زائد نشستیں حاصل کر لی ہیں۔
PM Modi on NDA’s landslide victory: این ڈی اے کی جیت پر بولے پی ایم مودی، بہار کی عوام نے گردا اڑا دیا
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بہار کے لوگوں نے ترقی یافتہ اور خوشحال بہار کے لیے ووٹ دیا ہے۔ میں نے انتخابی مہم کے دوران بہار کی عوام سے ریکارڈ ووٹنگ کی درخواست کی تھی اور بہار کی عوام نے تمام ریکارڈ توڑ دیے۔
Red Corridor And Dark Days Of Terrorism – PM Modi : ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ بن چکے ہیں: وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ آج کی یہ شاندار جیت بہار کی ان بہنوں اور بیٹیوں کی جیت ہے جنہوں نے آر جے ڈی کے دور حکومت میں جنگل راج کا خوفناک دور جھیلا، یہ جیت اس نوجوان کی ہے جس کا مستقبل کانگریس اور بائیں بازو جماعتوں کی سیاست اور دہشت کی وجہ سے تباہ کیا گیا۔ ”ریڈ کوریڈور“ کا دور اور دہشت گردی کے سیاہ دن اب تاریخ کے صفحات میں دفن ہو چکے ہیں۔
PM Modi on NDA’s lead in Bihar: بہار میں این ڈی اے کو برتری پر پی ایم مودی کا بیان، کانگریس کا ایک اور بڑا تقسیم ممکن
وزیرِ اعظم مودی نے کہا کہ 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے بعد ملک کے 6 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہوئے ہیں اور ان 6 انتخابات میں کانگریس ایک بھی بار 100 سیٹوں کا ہندسہ عبور نہیں کر پائی۔ آج کے دن، صرف ایک انتخاب میں جتنے ہمارے ارکان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں، کانگریس گزشتہ 6 انتخابات میں اتنی بھی سیٹیں نہیں جیت پائی تھی۔
PM Modi On Bihar Election Results : ’خواتین اور نوجوان‘، وزیر اعظم مودی نے بہار میں شاندار جیت کا بتایا ’ایم وائی‘ فارمولا
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کی شاندار اور ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد وزیر اعظم نریندر مودی نے دہلی میں واقع بی جے پی ہیڈکوارٹر میں پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے اس نتیجے کو بہار کے عوام کے تاریخی اعتماد کی سند قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ”2010 کے بعد پہلی بار بہار کے عوام نے این ڈی اے کو اتنا مضبوط مینڈیٹ دیا ہے۔ میں این ڈی اے کے تمام اتحادیوں کی جانب سے بہار کے عوام کا دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں“۔
Chief Ministers Of BJP Congratulated NDA : بہار میں این ڈی اے کی تاریخی جیت، بی جے پی وزرائے اعلیٰ کی طرف سے مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری، بتایا- ”تاریخی مینڈیٹ“
بہار اسمبلی انتخابات میں این ڈی اے کے شاندار اور فیصلہ کن نتائج کے بعد ملک بھر میں سیاسی گہما گہمی اور جشن کا ماحول ہے۔ بی جے پی اور این ڈی اے کے حامیوں میں زبردست جوش و خروش دیکھا جا رہا ہے۔ اسی کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت والی ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ نے مسلسل مبارکباد پیش کر کے اس جیت کو تاریخی قرار دیا۔
PM Modi on NDA’s performance in Bihar elections: ’’ہمارے وژن کو دیکھ کر عوام نے ہمیں اکثریت دی…‘‘، بہار انتخابات میں این ڈی اے کی کارکردگی پر پی ایم مودی
وزیراعظم مودی نے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ میں این ڈی اے کے ہر کارکن کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے انتھک محنت کی۔ انہوں نے عوام کے درمیان جا کر ہمارے ترقی کے ایجنڈے کو پیش کیا اور اپوزیشن کے ہر جھوٹ کا مضبوطی سے جواب دیا۔ میں ان کی دل سے تعریف کرتا ہوں۔
Acharya Pawan Tripathi : بہار کی شاندار جیت کا سلسلہ ممبئی میں بھی جاری رہے گا: آچاریہ پون ترپاٹھی
بہار اسمبلی انتخابات میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی شاندار اور تاریخی جیت کے بعد اب اس کی سیاسی گونج مہاراشٹر میں بھی سنائی دے رہی ہے۔ شری سدھی ونایک مندر ٹرسٹ کے خزانچی اور ممبئی بی جے پی کے نو منتخب جنرل سکریٹری آچاریہ پون ترپاٹھی نے کہا ہے کہ بہار کی عوام نے وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت، ان کی ترقی کی پالیسی اور بہتر حکمرانی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اور یہ جیت مثبت سیاست کی جیت ہے۔





