نئی دہلی: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس ختم ہوتے ہی ایک ایسی تصویرسامنے آئی ہے، جس نے سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیزکردی ہے۔ تصویرمیں واضح طورپردیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح برسراقتدارپارٹی کے لیڈران اوراپوزیشن دونوں ساتھ بیٹھ کرچائے کی چسکی لے رہے ہیں۔ پارلیمنٹ میں کئی موضوعات پرہوئے ہنگامے کے بعد دونوں کی کیمسٹری کچھ اورہی کہہ رہی ہے۔
حکمراں اوراپوزیشن جماعتوں نے ایک ساتھ چائے کا لطف اٹھایا
پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی ہونے کے بعد، اوم برلا کے کمرے سے ایک تصویرسامنے آئی، جس میں وزیراعظم نریندرمودی، وزیردفاع راج ناتھ سنگھ اور پرینکا گاندھی ایک ساتھ چائے کا لطف اٹھا رہے ہیں۔ میٹنگ کے دوران سماج وادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دھرمیندریادواوراین سی پی شرد پوارگروپ کی ایم پی سپریا سولے سمیت کئی دیگر اراکین پارلیمنٹ موجود تھے۔ دراصل، اوم برلا نے راہل گاندھی کے مانسون سیشن کے بعد اسی طرح کی میٹنگ بلائی تھی، جس میں انہوں نے شرکت کرنے سے صاف انکارکردیا تھا۔ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ پرینکا گاندھی نے اپنے بھائی کی غلطی کوسدھارنے کے لیے میٹنگ میں شرکت کی ہو گی۔
#WATCH | Delhi | Lok Sabha Speaker Om Birla holds a meeting with the leaders of parties and Members of Parliament in Lok Sabha, in his Chamber in Parliament House on the conclusion of Winter Session of Parliament. Prime Minister Narendra Modi is also present at the meeting. pic.twitter.com/extCsBGoot
— ANI (@ANI) December 19, 2025
گڈکری نے پرینکا گاندھی کو کھلایا کھانا
لوک سبھا میں پرینکا گاندھی نے مرکزی وزیرنتن گڈکری سے ناراضگی ظاہرکرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کے پاس ملنے کا وقت نہیں ہے، جس پرنتن گڈکری نے کہا تھا کہ ان کے دروازے ہمیشہ پرینکا گاندھی کے لئے کھلے ہیں۔ گڈکری نے انہیں دن کا اجلاس ختم ہونے کے بعد ملنے کے لئے دفتر بلایا، جہاں انہوں نے پرینکا گاندھی کو کھانا بھی کھلایا۔
وزیراعظم مودی نے مزاحیہ انداز میں دیا جواب
ہلکے پھلکے انداز میں یہ بھی کہا گیا کہ سیشن مختصراس لئے رہا کیونکہ اپوزیشن مسلسل احتجاج کررہا تھا۔ وزیراعظم مودی نے مزاحیہ طورپرکہا کہ وہ ان کی آوازوں پرزورنہیں ڈالنا چاہتے تھے۔ وزیراعظم مودی نے این کے پریم چندرن جیسے رکن کے تعاون کی بھی ستائش کی اورکہا کہ وہ بحث کے لئے ہمیشہ پوری تیاری کے ساتھ آتے ہیں۔ اس ملاقات میں پرینکا گاندھی کے پارلیمانی حلقہ وائناڈ پربھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران پرینکا گاندھی کی کسی بات پروزیراعظم مودی ہنستے ہوئے نظرآئے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



