Bharat Express

PM Modi

PM Modi Schedule: تین ممالک کے دورے سے لوٹنے کے بعد جمعرات کو بھی وزیراعظم نریندر مودی آرام نہیں کریں گے۔ پورے دن کئی میٹنگ کے بعد وزیراعظم مودی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کا افتتاح کریں گے۔

وزیراعظم کی جیکٹ بنانے کے لیے استعمال شدہ بوتلیں اکٹھی کی گئیں، کچل کر پگھلائی گئیں اس کے بعد اس میں رنگ ملا کر سوت بنایا جاتا ہے۔ اس طرح پرانے میٹریل کو ری سائیکل کرکے جیکٹ بنائی گئی۔

جاپانی شہر ہیروشیما میں وزیر اعظم نریندر مودی نے گروپ آف سیون سمٹ (جی۔7) کے اجلاس کے موقع پر منعقدہ کواڈ میٹنگ کے افتتاحی کلمات میں کہا کہ کواڈ عالمی بھلائی، عوام کی فلاح و بہبود، خوشحالی اور امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور دونوں لیڈران کے گلے لگنے کی کئی تصاویر کو کیپشن کے ساتھ جوڑا،”ایک مضبوط دوستی“۔

ہندوستان اقوام متحدہ میں اصلاحات کی پر زور وکالت کرتا رہا ہے۔ بھارت چاہتا ہے کہ اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی مستقل رکنیت مل جائے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تمام ممالک کو بین الاقوامی قوانین، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرنا چاہیے

دونوں رہنماؤں نے یہاں ہیروشیما میں گروپ آف سیون (جی سیون) ترقی یافتہ معیشتوں کے سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات کی۔

یوکرین پر روس کے حملے پر ہندوستان کے ردعمل اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر ووٹنگ سے باز رہنے اور روس سے تیل کی درآمدات میں اضافے پر منفی ردعمل کے بارے میں پوچھے جانے پر مودی نے کہا کہ ہندوستان تنازعات کو حل کرنے اور لوگوں کی مدد کرنے کے لیے پرعزم ہے

برطانوی وزیر اعظم سنک نے بھی اپنے ٹویٹر ہینڈل پر پی ایم مودی کے ساتھ تصویر شیئر کی، جس میں دونوں رہنما گرمجوشی سے گلے مل رہے ہیں۔

وزیر اعظم مودی نے ہفتہ کو اپنے جاپانی ہم منصب فومیو کیشیدا کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کے دوران ہندوستان اور جاپان کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا۔