Bharat Express

British High Commission after Sunak-Modi share hugs at G7 Summit: ”ایک مضبوط دوستی“ وزیراعظم مودی اور رشی سنک کے گلے ملنے پر برطانوی ہائی کمیشن نے کیا ٹوئٹ

ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے آفیشیل ٹوئٹر اکاؤنٹ نے ایک پوسٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور دونوں لیڈران کے گلے لگنے کی کئی تصاویر کو کیپشن کے ساتھ جوڑا،”ایک مضبوط دوستی“۔

وزیر اعظم نریندر مودی اور برطانیہ کے وزیراعظم رشی سنک۔

وزیراعظم نریندرمودی نے ہفتہ کے روزجاپان کے شہرہیروشیما شہرمیں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پرامریکی صدرجوبائیڈن اوربرطانوی وزیراعظم رشی سنک گلے لگایا۔ بی جے پی نے اپنے آفیشل ٹوئٹرہینڈل سے وزیراعظم مودی اورجو بائیڈن کے ایک دوسرے سے گرم جوشی کے ساتھ ملاقات کرنے کا ویڈیوشیئرکیا۔

 وہیں ہندوستان میں برطانوی ہائی کمیشن کے آفیشل ٹوئٹراکاؤنٹ نے ایک پوسٹ کوری ٹوئٹ کیا اوردونوں رہنماؤں کی گلے ملنے کی مزید تصاویرکو کیپشن کے ساتھ جوڑا، “ایک مضبوط دوستی”۔

امریکی صدرجوبائیڈن کی دعوت پرمودی آئندہ ماہ سرکاری دورے پرامریکہ جائیں گے۔ رشی سنک نے ٹوئٹرپروزیراعظم مودی کے ساتھ اپنی ملاقات کی تصویرشیئرکی۔ وزیراعظم نریندر مودی جاپانی وزیراعظم فومیوکشیدا کی دعوت پرجاپان کی صدارت میں جی-7 سربراہی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔

 اس سے پہلے دن میں، وزیراعظم نے جنوبی کوریا کے صدریون سُک یوول سے بھی ملاقات کی اور مستقبل کے شعبوں جیسے آئی ٹی، اختراع، ٹیکنالوجی، سیمی کنڈکٹرزوغیرہ میں تعاون کو مضبوط بنانے پرتبادلہ خیال کیا۔

بات چیت میں جنوبی کوریا اورہندوستان کے درمیان تجارتی تعلقات اوردفاعی تعلقات کو بڑھانے کی اہمیت کو بھی اجاگرکیا گیا۔ مودی نے جرمن چانسلراولاف شولزسے بھی ملاقات کی اور برلن اورنئی دہلی کے درمیان شراکت کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔ نریندرمودی نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ ہیروشیما شہرمیں جی-7 سربراہی اجلاس کے موقع پر اپنے دوست جرمن چانسلراولاف شولزسے مل کرخوشی ہوئی۔

Also Read