Bharat Express

PM Modi Return To India: تین ممالک کا سفر، 50 سے زیادہ پروگرام کے بعد بھی وطن واپسی پر وزیر اعظم نے نہیں کیا آرام

PM Modi Schedule: تین ممالک کے دورے سے لوٹنے کے بعد جمعرات کو بھی وزیراعظم نریندر مودی آرام نہیں کریں گے۔ پورے دن کئی میٹنگ کے بعد وزیراعظم مودی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کا افتتاح کریں گے۔

وزیر اعظم نریندر مودی۔ (فائل فوٹو)

PM Modi Return To India: وزیراعظم نریندر مودی تین ممالک کے اہم دورے کے بعد جمعرات (25 مئی) کی صبح واپس ہندوستان لوٹ آئے ہیں۔ دہلی کے پالم ایئرپورٹ پر بی جے پی کارکنان سمیت پارٹی صدر جے پی نڈا، مرکزی وزراء اوراراکین پارلیمنٹ نے وزیراعظم نریندرمودی کا پورے جوش کے ساتھ استقبال کیا۔ جاپان، آسٹریلیا اورپاپوا نیوگنی کے اہم دوروں پر تقریباً 50 سے زیادہ پروگراموں کے بعد ہندوستان لوٹے وزیراعظم مودی آرام نہیں کرنے والے ہیں۔

نیوزایجنسی اے این آئی کے مطابق، جب وزیراعظم نریندرمودی کے ایکشن-پیکڈ شیڈول کی بات آتی ہے، تو تین ممالک کے سفرسے لوٹنے کے بعد بھی وہ بغیرآرام کئے مسلسل کام کرتے ہوئے نظرآئیں گے۔ ذرائع کے مطابق، دہلی لوٹنے کے بعد وزیراعظم مودی جمعرات کی صبح 9 بجے پی ایم او کی ایک آفیشیل میٹنگ میں شامل ہوئے۔ اس میٹنگ کے دو گھنٹے بعد وزیراعظم مودی 11 بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ دہرہ دون سے دہلی تک وندے بھارت ایکسپریس کو ہری جھنڈی دکھائی۔

تین ممالک کے دورے سے لوٹنے کے بعد جمعرات کو بھی وزیراعظم نریندر مودی آرام کرتے ہوئے نظرآئے۔ پورے دن کئی میٹنگوں کے بعد جمعرات کی شام 7 بجے وزیراعظم مودی کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ افتتاح کریں گے۔ اپنے حالیہ تین ممالک کے دورے پر وزیراعظم مودی نے مسلسل میٹنگیں کیں۔ اپنے دورے پر وزیراعظم مودی نے دنیا کے 12 سے زیادہ عالمی رہنماؤں سے ملاقات کی۔

اس دوران انہوں نے تین سربراہی اجلاس سمیت 50 سے زیادہ پروگراموں میں حصہ لیا۔ وزیراعظم مودی 19 مئی کو جاپان کے دورہ پر روانہ ہوئے تھے۔ جاپان کے بعد 21 مئی کو وزیراعظم نریندر مودی پاپوا نیو گنی پہنچے۔ یہاں سے وزیراعظم مودی اپنے بیرون ملک کے آخری پڑاؤ آسٹریلیا پہنچے۔