PM Modi delighted as Patna Bird Sanctuary: وزیر اعظم مودی نے ایٹا برڈ سینکچری اور کچ چاری ڈھنڈ کو رامسر مقامات کے طور پر تسلیم کرنے پر کیا خوشی کا اظہار
وزیراعظم مودی نے کہا کہ یہ بین الاقوامی شناخت اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ بھارت حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور اہم ایکو سسٹمز کی حفاظت کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ ویٹ لینڈز مستقبل میں بھی بے شمار مقامی اور مہاجر پرندوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بنے رہیں گے۔
India-EU Free Trade Agreement: ’وکست بھارت‘ کے وژن کو نئی رفتار، وزیر اعظم مودی نے بھارت-یورپی یونین تجارتی معاہدے کو تاریخی قرار دیا، روزگار کے نئے دروازے کھلنے کی امید
وزیر اعظم نریندر مودی نے بھارت اور یورپی یونین کے درمیان طے پانے والے آزاد تجارتی معاہدے کو تاریخی اور تبدیلی لانے والا قدم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ ملک کی معیشت کو نئی سمت دے گا، منڈیوں کا دائرہ وسیع کرے گا اور لاکھوں نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرے گا۔
Kolkata Fire Tragedy: کولکتہ آتشزدگی معاملہ: وزیر اعظم مودی کا جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو دو، دو لاکھ روپے مالی امداد دینے کا اعلان
مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکتہ کے آنندپور علاقے میں پیش آنے والے خوفناک آتشزدگی کے واقعے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25 ہو گئی ہے، جبکہ کئی افراد اب بھی لاپتہ بتائے جا رہے ہیں۔ اس دلخراش سانحے پر وزیر اعظم مودی نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو مالی امداد دینے کا اعلان کیا ہے۔
Mahatma Gandhi Death Anniversary: مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی: وزیر اعظم مودی نے پیش کیا خراج عقیدت، کہا- ’باپو کے نظریات کرتے رہیں گے ہماری رہنمائی‘
ملک نے جمعہ کے روز راشٹر پتا مہاتما گاندھی کی 78ویں برسی عقیدت اور احترام کے ساتھ منائی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں واقع گاندھی اسمرتی میں منعقدہ پرارتھنا سبھا میں شرکت کی اور باپو کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مہاتما گاندھی کی زندگی آج بھی لاکھوں انسانوں کے لیے امید، حوصلے اور اخلاقی رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔
Sudan Foreign Minister Praised PM Modi Leadership: سوڈان کے وزیر خارجہ نے وزیر اعظم مودی کی قیادت کو سراہا، ہندوستانی عوام کو دی مبارکباد
سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سلیم احمد ابراہیم دوسری بھارت-عرب وزرائے خارجہ میٹنگ میں شرکت کے لیے بھارت پہنچے ہیں۔ خصوصی گفتگو کے دوران انہوں نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت کی کھل کر تعریف کی اور بھارت کے عوام کو مبارکباد پیش کی۔
PM Modi pays tribute to Mahatma Gandhi: پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی کو ان کی برسی پر پیش کیا خراج عقیدت، کہا-باپو کے اصول ترقی یافتہ بھارت کی بنیاد
وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ مہاتما گاندھی نے انسانیت کے تحفظ کے لیے ہمیشہ عدم تشدد کو اپنانے پر زور دیا۔ عدم تشدد میں وہ طاقت ہے جو بغیر ہتھیار کے دنیا کو بدل سکتی ہے۔
PT Usha’s husband V Srinivasan passes away: پی ٹی اوشا کے شوہر وی سرینواسن کا انتقال، پی ایم مودی نے گہرے رنج و غم کا کیا اظہار
پی ٹی اوشا، جنہیں ’اُڑن پری‘ کے نام سے جانا جاتا ہے، بھارتی کھیلوں کی تاریخ کی سب سے بااثر اور متاثر کن شخصیات میں شمار ہوتی ہیں۔ ایسے میں ان کی ذاتی زندگی میں پیش آنے والا یہ سانحہ نہ صرف ان کے لیے بلکہ ان کے چاہنے والوں کے لیے بھی نہایت افسوسناک ہے۔
FM Presents Economic Survey in Parliament: وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں اقتصادی سروے 2026 پیش کیا
پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 28 جنوری سے شروع ہوا ہے اور یہ دو مراحل میں منعقد کیا جائے گا۔ پہلا مرحلہ 13 فروری تک چلے گا، جبکہ دوسرا مرحلہ 9 مارچ سے 2 اپریل تک طے کیا گیا ہے۔
PM Modi on Beating Retreat Ceremony: ’’ملک کی حفاظت کے لیے وقف اپنے مسلح افواج پر ہمیں فخر ہے…‘‘، بیٹنگ ریٹریٹ تقریب پر وزیر اعظم مودی کا بیان
بیٹنگ ریٹریٹ تقریب میں صدرِ جمہوریہ دروپدی مرمو، نائب صدر سی پی رادھا کرشنن، وزیر اعظم نریندر مودی، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، دیگر مرکزی وزراء، سینئر افسران اور بڑی تعداد میں عوام کی موجودگی متوقع ہے۔
Ajit Pawar Plane Crash: وزیراعظم مودی نے اجیت پوار کے انتقال پر شرد پوار سے کی بات، آخری رسومات میں ہو سکتے ہیں شامل
بارامتی کے قریب ہونے والے ایک درد ناک طیارہ حادثے میں مہاراشٹر کے سینئر لیڈر اجیت پوار جاں بحق ہو گئے۔ وزیراعظم نریندر مودی نے شرد پوار سے بات کر کے تعزیت کا اظہار کیا۔ اجیت پوار کی آخری رسومات جمعرات کو بارامتی میں ادا کی جائیں گی۔ امکان ہے کہ وزیراعظم مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس میں شامل ہوں گے۔





