Bharat Express

PM Modi

پی ایم مودی 12 اکتوبر کو اتراکھنڈ کے دورے پر ہوں گے۔ وزیر اعظم صبح تقریباً 8:30 بجے پتھورا گڑھ ضلع کے جولنگ کانگ پہنچیں گے، جہاں وہ پاروتی کنڈ میں پوجا اور درشن کریں گے۔ وزیر اعظم اس مقام پر مقدس آدی کیلاش سے بھی آشیرواد حاصل کریں گے۔ یہ علاقہ اپنی روحانی اہمیت اور قدرتی خوبصورتی کے لیے بیحد مشہور ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔

وزیر اعظم نے ایشیائی کھیلوں میں ہندوستانی کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو ملک کی کامیابی سے جوڑا۔ انہوں نے کہا، ''ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان کی تمغوں کی تعداد ملک کی کامیابی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایشیائی کھیلوں میں یہ ہندوستان کی اب تک کی بہترین کارکردگی ہے اور میں ذاتی طور پر مطمئن ہوں کہ ہم صحیح راستے پر جا رہے ہیں۔

وزیراعظم مودی کا کہنا ہے کہ ہندوستان دہشت گردی کی ہرشکل کی مذمت کرتا ہے۔ ہندوستان اس وقت اسرائیل کے ساتھ مضبوطی سے کھڑا ہے۔

پی ایم مودی پر نشانہ لگاتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ چونکہ پی ایم مودی پسماندہ ذاتوں کی ترقی نہیں چاہتے، اس لیے وہ ذات پات کی مردم شماری نہیں کرانا چاہتے لیکن کانگریس پارٹی یہ کام کرے گی۔ یہ سیاسی فیصلہ نہیں انصاف کا فیصلہ ہے۔

ہ ہندوستان اور تنزانیہ کے تعلقات میں آج کا دن ایک تاریخی دن ہے۔آج ہم اپنی پرانی دوستی کو اسٹریٹجک پارٹنرشپ  کے رشتے سے جوڑ رہے ہیں۔آج کی میٹنگ میں ہم نے مستقبل کی اس اسٹریٹجک شراکت داری کی بنیاد رکھنے والے کئی نئے اقدامات کی نشاندہی کی۔ہندوستان اور تنزانیہ باہمی تجارت اور سرمایہ کاری کے لئے ایک دوسرے کے اہم شراکت دار ہیں۔

اس سے پہلے ہفتہ کو پی ایم مودی نے 100 تمغے جیتنے پر کھلاڑیوں کو مبارکباد دی تھی۔ مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ وہ 10 اکتوبر کو دستے کی میزبانی کریں گے اور کھلاڑیوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔

یہ بھی عجیب اتفاق ہے کہ ایک طرف کینیڈا کو پناہ گاہ بنانے والے خالصتان دہشت گردوں کو یکے بعد دیگرے مارا جا رہا ہے، اسی طرح پاکستان کی سرپرستی میں پروان چڑھنے والے دہشت گردوں کو بھی کھلے عام گولیاں ماری جا رہی ہیں۔

اس سے قبل ہندوستان نے ایشین گیمز 2018 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ جکارتہ ایشیائی کھیلوں میں ہندوستان نے 70 تمغے جیتے تھے۔ لیکن اب ہندوستانی کھلاڑیوں نے اپنے پرانے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

پی ایم مودی نے اسی دن گجرات کا تخت سنبھالا، جنہیں کئی محاذوں پر چیلنجز کا سامنا تھا۔ اس کے بعد وہ 13 سال تک ریاست کے وزیر اعلیٰ رہے۔ وہ سب سے طویل مدت تک مسلسل وزیر اعلیٰ رہے۔ یہ ریاست کی تاریخ میں ایک ریکارڈ کے طور پر درج ہے۔