Citizens Don’t Have Right To Know Source Of Political Parties’ Funds: شہریوں کو یہ جاننے کا حق نہیں ہے کہ سیاسی جماعتوں کو چندہ کہاں سے آتا ہے:مرکزی حکومت
انتخابی بانڈ اسکیم کا دفاع کرتے ہوئے اے جی وینکٹرامانی نے کہا کہ یہ کسی موجودہ حق کی خلاف ورزی نہیں کرتا ہے اور اسے آئین کے حصہ سوئم کے تحت کسی بنیادی حق کے خلاف نہیں کہا جا سکتا ہے۔حکومت کا کہنا ہے کہ ایسا قانون جو اتنا رجعت پسند نہ ہو اسے کسی اور وجہ سے ختم نہیں کیا جا سکتا۔
PM to visit Gujarat on 30-31 October: وزیر اعظم نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے
وزیر اعظم نریندر مودی 30 سے 31 اکتوبر تک گجرات کا دورہ کریں گے۔ 30 اکتوبر کو، صبح تقریباً ساڑھے 10 بجے، وہ امباجی مندر میں پوجا اور درشن کریں گے۔ بعد ازاں دوپہر تقریباً 12 بجے ، مہسانا میں مختلف ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔ 31 اکتوبر کو صبح تقریباً 8 بجے، وہ کیوڑیا جائیں گے۔
PM Modi Mann Ki Baat: پی ایم مودی آج کریں گے من کی بات، 106ویں ایپی سوڈ میں ان اہم باتوں پر اپنے خیالات کا اظہار کرسکتیں ہیں
وزیراعظم نریندر مودی آج اتوار 29 اکتوبر کو صبح 11 بجے آل انڈیا ریڈیو پر اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔ یہ ماہانہ ریڈیو پروگرام آکاشوانی، دور درشن اور اے آئی آر ایپ پر دستیاب ہوگا۔
Chattisgarh Assembly Election: وزیر اعظم مودی ہر تقریر میں او بی سی کا لفظ استعمال کرتے ہیں، لیکن…’، راہل گاندھی نے چھتیس گڑھ میں اور کیا کہا؟
لوک سبھا میں لگائے گئے الزامات کو دہراتے ہوئے کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے پوچھا کہ کیا ہندوستان میں او بی سی کی آبادی صرف 5 فیصد ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں یہ تعداد کم از کم 50-55 فیصد ہے۔ او بی سی زمرہ کو یہ جاننے کی ضرورت ہے۔
PM-SVANidhi promoting inclusive entrepreneurship: پی ایم-سواندھی اسکیم سے جامع صنعت کاری کوفروغ
اسٹیٹ بینک آف انڈیا (ایس بی آئی)کے ایک حالیہ مطالعہ میں اسکیم کی کارکردگی کو کافی سراہا گیاہے ۔ اس مطالعہ میں کہا گیا ہے کہ اسکیم کے تحت مستفیدین میں سے43فیصدریڑھی پٹری والی خواتین ہیں۔ مزید برآں پی ایم سواندھی سے فائدہ اٹھانے والوں میں سے 44فیصد افراد دیگر پسماندہ ذاتوں (او بی سی) زمرے سے تعلق رکھتے ہیں۔
Jio Space Fiber آکاش امبانی نے پی ایم مودی کو دکھایا خلا سے انٹرنیٹ کا ڈیمو، جانیں یہ ٹیکنالوجی کیا ہے؟
وزیر اعظم نریندر مودی بھی انڈیا موبائل کانگریس پہنچ گئے تھے۔ اس دوران ریلائنس جیو کے چیئرمین آکاش امبانی نے پی ایم مودی کو اس جیو اسپیس فائبر کی ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ جیو اسپیس فائبر کے ذریعے چار شہروں کو جوڑا گیا ہے۔
Kanpur Hospital: کانپور کے سرکاری اسپتال میں 14 بچوں کو متاثرہ خون کی منتقلی پر ملکارجن کھڑگے نے کہا، ‘ڈبل انجن والی حکومت ہے پھر بھی…’
کانگریس صدر نے مزید کہا، ''بی جے پی حکومت کے اس ناقابل معافی جرم کی سزا معصوم بچوں کو بھگتنی پڑ رہی ہے۔ کل مودی جی ہمیں 10 قراردادیں لے کر بڑی بڑی باتیں سکھا رہے تھے، کیا انہوں نے کبھی اپنی بی جے پی حکومتوں کے احتساب کا ایک ٹکڑا بھی طے کیا ہے؟
Hindon Air Force Kendriya Vidyalaya: وزیر اعظم کے خوابوں کی تعبیر میں مصروف ہے ہنڈن ایئر فورس کے وی – ون اسکول
5 ستمبر کو ٹیچرز ڈے پر یہ جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے کہا تھا، 'میں ٹیچرز ڈے پر ایک نئی پہل کا اعلان کر رہا ہوں۔ پرائم منسٹر اسکولس فار رائزنگ انڈیا (پی ایم شری) کے تحت ملک بھر میں 14,500 اسکولوں کو ترقی اور اپ گریڈ کیا جائے گا۔ یہ سب ماڈل اسکول ہوں گے اور ان میں قومی تعلیمی پالیسی کی ہر چیز شامل ہوگی۔
Israel-Gaza Conflict: پی ایم مودی نے اردن کے شاہ عبداللہ سے فون پر بات کی بات، دہشت گردی اور شہریوں کی ہلاکت پر کیا تشویش کا اظہار
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو سے بات کرتے ہوئے پی ایم مودی نے حماس کے حملے کو دہشت گردانہ واقعہ قرار دیا اور کہا کہ ہم یکجہتی کے ساتھ آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Rajasthan Assembly Election 2023: اگر آپ کا مقصد پی ایم مودی کو ہرانا ہے تو میرا بھی یہی مقصد ہے: اسد الدین اویسی
راجستھان اسمبلی انتخابات کی بات کریں تو اسد الدین اویسی کی اے آئی ایم آئی ایم نے بھی ریاست میں اپنے تین امیدواروں کا اعلان کیا۔ اویسی راجستھان کی سیاست میں آنے کے لیے کافی عرصے سے سرگرم نظر آرہے تھے۔