Bharat Express DD Free Dish

PM reviews progress on schemes based on the announcements in his Independence Day speech: وزیر اعظم نےیوم آزادی کی تقریر مں کئے گئے اعلانات پر مبنی اسکیموں پر پش رفت کا جائزہ لیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی یوم آزادی کی تقریر کی بنیاد پر نافذ کی جانے والی اسکیموں پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ہے۔وزیر اعظم نے 2 کروڑ لکھ پتی دی دی بنانے کی بات کی تھی، یعنی 2 کروڑ خواتین کو SHGs یا آنگن واڑیوں میں لکھ پتی بنانے کی بات کہی تھی۔ آج کی اس میٹنگ میں پی ایم مودی نے اس ہدف کو حاصل کرنے کے لیے منصوبہ بندی کی گئی مختلف  طریقہ کار  کا جائزہ لیا ہے۔

پی ایم مودی نے 15 اگست یعنی یوم آزادی کی تقریر میں، لال قلعہ سے  15,000 خواتین کے سیلف ہیلپ گروپس کو زراعت اور متعلقہ مقاصد کے لیے ڈرون سے لیس کرنے کی بات کی تھی۔ وزیر اعظم کو خواتین کے SHGs کی ٹریننگ سے لے کر سرگرمیوں کی نگرانی تک اس کو نافذ کرنے کے منصوبوں کا ایک جائزہ دیا گیا۔ وزیر اعظم نے سستی ادویات کی رسائی کو بڑھانے کے لیے ہندوستان میں جن اوشدھی اسٹورز کی تعداد کو 10,000 سے 25,000 تک لے جانے کی بات کی تھی۔ وزیر اعظم نے اس توسیع کے نفاذ کی حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read