Ahmedabad Plane Crash: اے اے آئی بی کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات؛ جانئے اب تک اس ہولناک حادثے میں کیا کچھ ہوا؟
حادثے کے بعد، ایئر انڈیا کی مرکزی کمپنی "ٹاٹا سنز" نے جاں بحق افراد کے اہلِ خانہ کو ایک کروڑ روپے فی کس معاوضہ دینے کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ ایئر انڈیا نے 25 لاکھ روپے کا عبوری معاوضہ بھی دینا شروع کر دیا۔ مزید برآں، ایئر انڈیا نے تربیت یافتہ ماہرِ نفسیات کی ایک ٹیم متاثرہ خاندانوں کو ذہنی امداد فراہم کرنے کے لیے روانہ کی ہے۔
Ahmedabad Plane Crash: ٹیک آف کے فوراً بعد دونوں انجن بند، احمد آباد طیارہ حادثے کی ابتدائی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات
رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ تکنیکی خرابی ہو سکتی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ انسانی غلطی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا گیا۔ حادثے کی مکمل اور تفصیلی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ فی الحال یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ دونوں انجن خودبخود کیسے بند ہو گئے۔
فضائیہ کے جنگجو طیارہ کریش ہونے اورگجرات میں بریج ٹوٹنے پرجماعت اسلامی کا اظہار افسوس، حکومت سے کیا یہ بڑا مطالبہ
جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسرسلیم انجینئرنے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اورپبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ان دونوں حادثات کی شفاف اور مکمل تحقیقات کرائی جائیں۔
A major plane crash narrowly avoided: ایک اور بڑا طیارہ حادثہ ہوتے ہوتے بچا، انڈیگو کی پرواز کو کرنی پڑنی ہنگامی لینڈنگ، پائلٹ نے کی ’’مے ڈے‘‘ کال
یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب 12 جون کو احمد آباد سے لندن جانے والی ایئر انڈیا ڈریم لائنر کی پرواز ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی تھی۔
Ahmedabad Plane Crash: حادثے کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، مسافروں کی لاشوں کے ساتھ طیارہ بھی پگھل گیا
حکام نے بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،جس سے ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا۔ موقع پر موجود جانور اور پرندے بھی زندہ نہ بچ سکے۔
PM Modi meets Vijay Rupani’s family: پی ایم مودی نے وجے روپانی کے خاندان سے کی ملاقات، ان کے ساتھ گزارے وقت کو کیا یاد
وجے روپانی کے دور کو گجرات کی ترقی میں اہم مانا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ’ایز آف لیونگ‘ جیسے اقدامات نے نہ صرف ریاست کی معاشی ترقی کو تیز کیا بلکہ عام لوگوں کی زندگیوں کو بھی آسان بنایا۔ ان کی سادگی اور عوام کے تئیں حساسیت نے انہیں ایک مقبول لیڈر بنا دیا۔
Ahmedabad Plane Crash: ’’مجھے خود یقین نہیں…میں کیسے زندہ نکلا…‘‘ احمد آباد طیارہ حادثے میں بچے وشواس کمار نے بتایا کیسے ہوا ’چمتکار‘
ایئر انڈیا کے طیارے نے جمعرات کے روز دوپہر 1:38 بجے احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی، جس میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے کچھ فاصلے پر اسپتال کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اب تک کل 241 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔
Ahmedabad Plane Crash: احمد آباد طیارہ حادثہ، پی ایم مودی نے کہا، ’اسے لفظوں میں بیان نہیں کیا جا سکتا‘
پی ایم مودی صبح 8:30 بجے احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچے، جہاں سے وہ جائے حادثہ پر گئے اور صورت حال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے تقریباً 20 منٹ تک جائے وقوعہ کا معائنہ کیا اور امدادی کاموں میں مصروف اہلکاروں اور این ڈی آر ایف کی ٹیموں سے معلومات لی۔ اس کے بعد وہ احمد آباد کے سول اسپتال گئے، جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی، ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور زندہ بچ جانے والے واحد مسافر وشو کمار رمیش سے بھی بات کی۔
Mumbai To London Flight: لندن جا رہے ایئر انڈیا کے طیارے کی ممبئی میں ہنگامی لینڈنگ، پرواز تین گھنٹے تک فضا میں رہی، جانئے کیوں واپس لوٹا طیارہ
اسرائیل کی جانب سے ایران پر شدید حملے کے بعد ایران، تہران اور شام کی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی گئی ہیں۔ جب پرواز ایرانی فضائی حدود کے قریب پہنچی تو پائلٹ نے ایئر ٹریفک کنٹرول (اے ٹی سی) سے رابطہ کیا
Ahmedabad Plane Crash: ’’تباہی کا منظر افسوسناک ہے“، پی ایم مودی نے جائے حادثہ کاکیا دورہ، کہا – دل دہلا دینے والی موت کو الفاظ میں بیان کرنا مشکل
پی ایم مودی نے اس دورے کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، احمد آباد میں ہوائی حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں۔ اتنے لوگوں کی اچانک اور دل دہلا دینے والی موت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔





