Urdu Conclave 2026

Ahmedabad Plane Crash: حادثے کے بعد درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا، مسافروں کی لاشوں کے ساتھ طیارہ بھی پگھل گیا

حکام نے بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،جس سے ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا۔ موقع پر موجود جانور اور پرندے بھی زندہ نہ بچ سکے۔

لندن جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ جمعرات کی دوپہر احمد آباد ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے چند منٹ بعد ایک رہائشی علاقے میں گر گیا۔ اس حادثے میں طیارے میں سوار 242 مسافروں اور عملے کے ارکان کے علاوہ آس پاس کے علاقوں میں رہنے والے کئی افراد کی بھی موت ہو گئی۔

1000 ° C درجہ حرارت، زندہ رہنا ناممکن

حکام نے بتایا کہ طیارہ گرنے کے بعد آگ میں درجہ حرارت 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا ،جس سے ریسکیو آپریشن مشکل ہو گیا۔ موقع پر موجود جانور اور پرندے بھی زندہ نہ بچ سکے۔ مرکزی وزیر امت شاہ نے کہا، “طیارے میں 1.25 لاکھ لیٹر ایندھن تھا، جس میں آگ لگ گئی، ایسی صورتحال میں کسی کو بچانا ممکن نہیں تھا۔”

مقامی لوگوں نے کچھ لوگوں کو بچا لیا لیکن…

ایس ڈی آر ایف حکام نے بتایا کہ ان کی ٹیمیں دوپہر 2-2:30 بجے تک جائے حادثہ (بی جے میڈیکل کالج ہاسٹل اور ڈاکٹرس کوارٹر) پہنچ گئیں۔ اس سے قبل مقامی لوگوں نے کچھ لوگوں کو زندہ نکال لیا تھا ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ریسکیو ٹیموں کو کوئی بھی زندہ نہیں ملا تھا۔

ایک سینئر فائر آفیسر نے انڈیا ٹوڈے سے بات کرتے ہوئے کہا، “طیارے کے فیول ٹینک کے پھٹنے سے اتنی خوفناک آگ لگی کہ درجہ حرارت چند سیکنڈ میں 1000 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گی۔ کسی کے بچنے کا کوئی امکان نہیں تھا۔”

ایس ڈی آر ایف کے اہلکار پی پی ای کٹس کے ساتھ موقع پر پہنچے ،لیکن درجہ حرارت اتنا زیادہ تھا کہ کام کرنا مشکل تھا۔ ہر طرف ملبہ اور جلتی ہوئی باقیات تھیں۔ پولیس کے مطابق سول اسپتال میں 265 لاشیں لائی گئی ہیں ،قابل ذکر بات یہ ہے کہ  ابھی تک سرکاری طور پر مرنے والوں کی تعداد کا اعلان نہیں کیا گیا۔

اس طیارے میں وجے روپانی بھی تھے

آپ کو بتاتے چلیں کہ اس طیارے میں 242 مسافروں کے ساتھ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی سوار تھے، جو اپنے اہل خانہ سے ملنے لندن جا رہے تھے۔ یہ AI-171 طیارہ لندن جا رہا تھا۔

بھارت ایکسپریس اردو



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔