احمد آباد میں ایئر انڈیا کے طیارے کے حادثے کے بعد پی ایم مودی آج احمد آباد پہنچے۔ پی ایم مودی نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور پھر سول اسپتال پہنچے، جہاں انہوں نے زخمیوں سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ اس کے بعد پی ایم مودی ڈومیسٹک ایئرپورٹ پہنچے۔ ہوائی اڈے پر پی ایم مودی نے عہدیداروں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی۔
اس حادثے میں اب تک 265 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ طیارے میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان سمیت 242 افراد سوار تھے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وشواش کمار رمیش نامی ایک مسافر معجزانہ طور پر اس ہولناک حادثے سے بچ گئے۔ وہ جہاز کے اندر سیٹ 11A پر بیٹھے تھے۔ ایئر انڈیا کے مطابق طیارے میں سوار 230 مسافروں میں سے 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، ایک کینیڈین اور سات پرتگالی شہری تھے۔ طیارے میں سوار دیگر 12 افراد میں دو پائلٹ اور عملے کے 10 ارکان شامل تھے۔
پی ایم مودی نے انسٹاگرام پر پوسٹ کیا
We are all devastated by the air tragedy in Ahmedabad. The loss of so many lives in such a sudden and heartbreaking manner is beyond words. Condolences to all the bereaved families. We understand their pain and also know that the void left behind will be felt for years to come.…
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2025
پی ایم مودی نے اس دورے کے بعد انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کی ہیں۔ انہوں نے انسٹاگرام پر لکھا، احمد آباد میں ہوائی حادثے سے ہم سب صدمے میں ہیں۔ اتنے لوگوں کی اچانک اور دل دہلا دینے والی موت کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جا سکتا۔ تمام سوگوار خاندانوں سےہم تعزیت کرتے ہیں۔ ہم ان کے درد کو سمجھتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ ان کے پیچھے چھوڑا ہوا خالی پن آنے والے کئی سالوں تک محسوس کیا جائے گا۔ اوم شانتی۔
وزیراعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا
Visited the crash site in Ahmedabad today. The scene of devastation is saddening. Met officials and teams working tirelessly in the aftermath. Our thoughts remain with those who lost their loved ones in this unimaginable tragedy. pic.twitter.com/R7PPGGo6Lj
— Narendra Modi (@narendramodi) June 13, 2025
ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا، آج احمد آباد میں جائے حادثہ کا دورہ کیا۔ تباہی کا منظر افسوسناک ہے۔ حکام اور ٹیموں سے ملاقات کی جو واقعے کے بعد کوشش اور محنت کر رہے ہیں۔ ہماری تعزیت ان لوگوں کے ساتھ ہے، جنہوں نے اس ناقابل تصور سانحہ میں اپنے پیاروں کو کھو دیا ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ جمعرات (12 جون) کو گجرات کے سردار ولبھ بھائی پٹیل ایئرپورٹ (SVPAI) سے لندن جانے والا ایک طیارہ اچانک گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد سے لندن جا رہا تھا ،جس میں 12 عملے سمیت 242 افراد سوار تھے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی طیارے میں سوار 242 مسافروں میں شامل تھے۔
بھارت ایکسپریس اردو
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



