Bharat Express DD Free Dish

Ahmedabad Plane Crash: ’’مجھے خود یقین نہیں…میں کیسے زندہ نکلا…‘‘ احمد آباد طیارہ حادثے میں بچے وشواس کمار نے بتایا کیسے ہوا ’چمتکار‘

ایئر انڈیا کے طیارے نے جمعرات کے روز دوپہر 1:38 بجے احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی، جس میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے کچھ فاصلے پر اسپتال کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اب تک کل 241 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

احمد آباد طیارہ حادثہ

احمد آباد: احمد آباد طیارہ حادثے میں وشواس کمار رمیش کا بچ جانا کسی معجزے سے کم نہیں۔ وشواس کمار رمیش واحد شخص ہیں جو اس طیارہ حادثے میں بچ گئے۔ اب تک 241 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے۔ وشواس کمار رمیش اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ وشواس کمار رمیش نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے وہ خوفناک منظر بیان کیا۔

سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہوا: وشواس

وشواس کمار رمیش کہتے ہیں کہ سب کچھ میری آنکھوں کے سامنے ہوا۔ وشواس کمار نے کہا، ’’میں خود یقین نہیں ہوتا ہے کہ میں کیسے باہر زندہ نکلا۔ کیونکہ کچھ وقت کے لیے مجھے بھی لگا کہ میں مرنے والا ہوں۔ جب میری آنکھ کھولی تب مجھے احساس ہوا کہ میں زندہ ہوں۔ میں نے حادثے کے بعد جہاز سے باہر نکلنے کا راستہ تلاش کیا۔‘‘

وشواس کمار نے بتایا حادثے سے پہلے کا واقعہ

حادثے سے پہلے کا واقعہ بیان کرتے ہوئے وشواس کمار نے کہا کہ ٹیک آف کے ایک منٹ بعد ہی ایسا لگتا تھا کہ طیارہ رک گیا ہے۔ چند سیکنڈ میں جہاز کے اندر کی لائٹس آن ہو گئیں۔ اسپیڈ کے ساتھ ہی جہاز اسپتال کے ہاسٹل میں گھس گیا۔ میری طرف جہاز کا حصہ دیوار سے سٹا نہیں تھا لیکن اس کا گیٹ ٹوٹ گیا اور اسی راستے سے میں باہر نکل آیا۔ میرا بایاں ہاتھ ہلکا سا جل گیا۔ بعد میں مجھے ایمبولینس سے اسپتال لایا گیا۔

مرنے والوں میں وجے روپانی بھی شامل

ایئر انڈیا کے طیارے نے جمعرات کے روز دوپہر 1:38 بجے احمد آباد سے لندن کے لیے اڑان بھری تھی، جس میں 230 مسافر اور عملے کے 12 ارکان سوار تھے۔ طیارہ ٹیک آف کے چند منٹ بعد گر کر تباہ ہو گیا۔ طیارہ احمد آباد ہوائی اڈے سے کچھ فاصلے پر اسپتال کے ہاسٹل سے ٹکرا گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔ اب تک کل 241 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ گجرات کے سابق وزیر اعلیٰ وجے روپانی بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔ دیگر مرنے والوں میں 169 ہندوستانی، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہے۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read