Nitish Kumar on Amit Shah’s visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے پر سی ایم نتیش کمار نے کہا: کوئی بھی بہار آنے کے لیے آزاد ہے
شاہ تین مہینے پہلے بھی بہار آئے تھے۔ اس دوران شاہ کی آمد سے پہلے برسر اقتدارعظیم اتحاد کے حامیوں اور بی جے پی کے حامیوں نے پٹنہ میں ہوائی اڈے اور دیگر مقامات کے قریب پوسٹر لگائے ہیں۔
Bihar: Interstate Naxalite arrested: دس لاکھ روپے کا انعامی بین ریاستی نکسلی اروند بھوئیاں بہار کے گیا سے گرفتار
پوچھ تاچھ کے دوران بھوئیاں کی فراہم کردہ جانکاری کی بنیاد پر اس کے ایک ساتھی یوگیندر بھارتی کو گیا کے ایک پہاڑی علاقے سے گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے پاس سے ایک بغیر لائسنس والی رائفل بھی برآمد ہوئی ہے۔
Mehbooba mufti on PM Modi’s US visit: باہر پی ایم مودی کو جو عزت ملتی ہے، وہ ان کی، نہیں ملک کی ہوتی ہے
پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب پی ایم مودی یہاں رہتے ہیں تو ہندو مسلم کرتے ہیں۔ آج اپوزیشن متحد نہ ہوئی تو بعد میں اپوزیشن کو ہی یہ سرکار ختم کردے گی ۔ یہ سوال پوچھنے والے صحافی کو جیل میں ڈال دیتے ہیں۔ اس ملک کو بچانا ہے تو مل کر رہنا ہوگا۔
Mamata Banerjee visits Bihar next month: مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اگلے ماہ جا سکتی ہیں بہار، 12 جون کو پٹنہ میں اپوزیشن جماعتوں کی ہو سکتی ہے میٹنگ
پٹنہ میں اپوزیشن لیڈروں کی میٹنگ منعقد کرنے کا خیال بنرجی نے پیش کیا تھا، جنہوں نے گزشتہ ماہ کولکتہ میں نتیش کمار سے ملاقات کی تھی۔
Lalu Prasad Yadav: لالو کے بھتیجے پر ہتھیار دکھا کر بلڈر سے دو کروڑ روپے بھتہ مانگنے کا الزام، مقدمہ درج
11 مارچ کو پٹنہ میں شبھ شوریہ انفراسٹرکچر پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈائریکٹر نتن کو ایک پلاٹ پر سرکاری امین کی طرف سے ناپی گئی 12 کٹھہ زمین مل رہی تھی، اس دوران پولیس بھی وہاں موجود تھی۔
Bihar News: پٹنہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ، 2 ہلاک، 3 زخمی
چندریکا رائے اپنی کار کو اپنے پرائیویٹ پارکنگ ایریا سے سڑک پر لے جا رہے تھے، جب کہ بچہ رائے اپنے پارکنگ ایریا کے سامنے عمارت کا سامان اکٹھا کر رہے تھے۔
Women Thrashed: پٹنہ میں پولیس نے لوگوں کو دوڑا دوڑا کرپیٹا ، چائے دکان دار کو گرفتار کرنے پر بھڑکے لوگ
دکان دار کے رشتہ داروں نے بتایا کہ پولیس وصولی کرنے کے لئے آتی ہے۔ روپئے نہیں دینے پر شراب معاملے پر پکڑ کر جیل بھیج دیتی ہے