Bharat Express

Nitish Kumar on Amit Shah’s visit: وزیر داخلہ امت شاہ کے دورے پر سی ایم نتیش کمار نے کہا: کوئی بھی بہار آنے کے لیے آزاد ہے

شاہ تین مہینے پہلے بھی بہار آئے تھے۔ اس دوران شاہ کی آمد سے پہلے برسر اقتدارعظیم اتحاد کے حامیوں اور بی جے پی کے حامیوں نے پٹنہ میں ہوائی اڈے اور دیگر مقامات کے قریب پوسٹر لگائے ہیں۔

بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار۔ (فائل فوٹو)

Patna: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کے جمعرات کے روز بہار کے لکھیسرائے کے دورے سے پہلے، بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے کہا کہ ہر کوئی ریاست میں آنے کے لئے آزاد ہے۔ پٹنہ میں 23 جون کو ہوئے اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کے بعد شاہ کا بہار دورہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے کسی اعلیٰ لیڈر کا پہلا دورہ ہے۔ اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس کا مقصد بی جے پی کے خلاف متحد ہونا اور اگلے سال ہونے والے عام انتخابات میں پارٹی کو شکست دینے کی حکمت عملی تیار کرنا تھا۔ صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نتیش کمار نے کہا کہ یہاں ہر کوئی آنے کے لیے آزاد ہے۔ بہار آنے کا حق سبھی کو ہے۔” اپوزیشن جماعتوں کی میٹنگ کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا، ”میٹنگ ختم ہو چکی ہے، ہم اس پر بعد میں بات کریں گے۔”

وزیر داخلہ امت شاہ کی آج لکھی سرائے ریلی

بتا دیں کہ وزیر داخلہ امت شاہ آج مونگیر ضلع کے لکھی سرائے میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر سمرت چودھری اور بہار کے مرکزی وزراء سمیت بی جے پی کے سینئر لیڈران ان کا استقبال کریں گے۔ ریلی سے خطاب کرنے سے پہلے شاہ اشوک دھام، بھگوان شیو اور دیوی پاروتی کے مشہور مندر میں پوجا بھی کریں گے۔

امت شاہ تین مہینے پہلے بھی آئے تھے بہار

واضح رہے کہ  شاہ تین مہینے پہلے بھی بہار آئے تھے۔ اس دوران شاہ کی آمد سے پہلے برسر اقتدارعظیم اتحاد کے حامیوں اور بی جے پی کے حامیوں نے پٹنہ میں ہوائی اڈے اور دیگر مقامات کے قریب پوسٹر لگائے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کے پوسٹروں میں منی پور میں تشدد کے ساتھ ساتھ سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور محکمہ انکم ٹیکس کے غلط استعمال کے لیے بی جے پی قیادت پر تنقید کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: بہار کے محکمہ تعلیم کا نیا فرمان، دفاتر میں جینز اور ٹی شرٹ پہننے پر لگائی پابندی

‘پارٹی کا ان پوسٹروں سے کوئی لینا دینا نہیں’

دوسری جانب اس کے برعکس بی جے پی کے حامیوں کے پوسٹروں میں اپوزیشن پارٹیوں کے اتحاد پر طنز کیا گیا ہے۔ پوسٹر وار کے بارے میں پوچھے جانے پر، حکمراں جماوعت جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ترجمان نیرج کمار نے پی ٹی آئی کو بتایا، “پارٹی کا ان پوسٹروں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ یہ پارٹی کارکنوں کا وژن ہے اور انہوں نے ہی شہر میں پوسٹر لگائے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔