Students protest in Patna: پٹنہ میں داروغہ بھرتی امتحان کو لے کر طلبہ کا زبردست مظاہرہ، پولیس نے برسائی لاٹھی
احتجاج کر رہے لوگوں نے بتایا کہ پچھلے دو سال سے کوئی ویکنسی نہیں نکالی گئی ہے، اسی کو لے کر ہم اپنی بات حکومت تک پہنچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ پچھلے دو سال سے ویکنسی نکالنے کی مانگ کی جا رہی ہے لیکن حکومت ہماری مانگوں پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔
Big accident in Patna: پٹنہ میں بڑا حادثہ، ٹرک سے کار کی ہوئی زوردار ٹکر، پانچ تاجروں کی گئی جان
پولیس کے مطابق تمام لاشوں کو کافی کوشش کے بعد کار سے نکال کر پٹنہ میڈیکل کالج اسپتال لایا گیا۔ پولیس کے مطابق حادثہ کی شکار کار راجدھانی کے پٹیل نگر کے گاندھی مورتی کے رہنے والے سنجے کمار سنہا کے نام پر درج ہے۔
Ruckus over student’s death in Patna: پٹنہ میں طالب علم زویا پروین کی موت پر ہنگامہ، احتجاج کے درمیان پولیس پر پتھراؤ، حراست میں لیے گئے کچھ لوگ
پتھراؤ کے حوالے سے ڈی ایس پی انو کماری نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ جس طرح سے ہنگامہ آرائی کی گئی ہے، اس واقعہ کے حوالے سے ایف آئی آر درج کی جائے گی اور گرفتاریوں کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا ہے۔
Akash Deep feels good to come to Bihar: ’’بہار آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے…‘‘، اپنی آبائی ریاست پہنچنے پر بولے آکاش دیپ
آکاش دیپ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ آکاش دیپ کو تین ٹیسٹ میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔ ہندوستان نے ان میں سے دو ٹیسٹ میچ جیتے اور دونوں میں آکاش دیپ نے بڑا کردار ادا کیا۔
“Dog Babu” gets Bihar residence certificate: ’’کُتّا بابو‘‘ اور ’’کتیا دیوی‘‘ کے بیٹے ’’ڈاگ بابو‘‘ کو ملا بہار کا رہائشی سرٹیفکیٹ، کیا اب ایس آئی آر فارم بھی بھرے گا؟
اس واقعے نے نہ صرف سوشل میڈیا پر میمز کی باڑھ لا دی، بلکہ ایک نہایت حساس سیاسی بحث بھی چھیڑ دی ہے۔ یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے، جب الیکشن کمیشن بہار میں ایس آئی آر کر رہی ہے۔
RJD’s posters on the walls of Patna: آر جے ڈی لیڈر نے پٹنہ کی دیواروں پر لگائے پوسٹر، ساون میں للن سنگھ کی مٹن پارٹی کا کیا گیا ذکر، لاء اینڈ آرڈر پر پوچھے سوال
پوسٹر کے چاروں طرف، بہار میں حال ہی میں ہوئے آٹھ قتل معاملوں کا تاریخ کے ساتھ ذکر کیا گیا تھا، جس میں مقتول کی تصویریں بھی لگائی گئیں۔ پوسٹر میں سب سے پہلے مشہور صنعت کار گوپال کھیمکا کی تصویر کے ساتھ ان کے قتل کی تاریخ لکھی ہوئی تھی۔
Patna Paras Hospital Murder Case:پٹنہ کے پارس اسپتال میں چندن مشرا کا قتل کرنے والا کلیدی ملزم توصیف بادشاہ گرفتار،پانچوں شوٹر کی ہوئی شناخت
پولیس نے تمام 5 مجرموں کی شناخت کر لی ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پٹنہ پولیس اور ایس ٹی ایف کی مشترکہ ٹیم نے قتل میں ملوث مجرموں کی تلاش میں پھلواری شریف کے گلستان محلہ میں چھاپہ مارا۔بتادیں کہ پارس ہسپتال کےاندر ایک شخص کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔
Violence grips Bihar: بہار میں پے در پے قتل کے واردات سے سنسنی، دیہی پٹنہ میں کھیت سے لوٹ رہے وکیل کو مجرموں نے گولی مار کر کیا ہلاک
یہ واقعہ دیہی پٹنہ میں پپرا پولیس اسٹیشن کی حدود میں بی جے پی کے ایک کارکن کے قتل کے 24 گھنٹے کے اندر ہی پیش آیا ہے۔
Encounter of an accused of Gopal Khemka murder: پٹنہ میں انکاونٹر،گوپال کھیمکا قتل کے ایک مجرم کو پولیس نے کیا ہلاک،ہتھیار فراہم کرنے کا تھا الزام
اطلاع ملتے ہی جب پولیس اسے گرفتار کرنے پہنچی تو دونوں کے درمیان انکاؤنٹر ہوگیا۔اسی دوران پولیس نے راجہ کو گولی مار دی جس کی وجہ سے اس کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔ یاد رہے کہ اس سے قبل اس قتل کیس میں اومیش کمار نامی شوٹر کو سٹی سے گرفتار کیا گیا تھا۔
Chakka Jam over Bihar voter list revision: راہل-تیجسوی ایک ساتھ بہار میں کریں گے چکہ جام،حکومت اور الیکشن کمیشن کو گھیریں گے مہاگٹھ بندھن کے لیڈران
صداقت آشرم میں منعقدہ پریس کانفرنس میں پارٹی کے ریاستی صدر راجیش رام نے کہا کہ چکہ جام موثر رہے گا۔ چکہ جام میں مہا گٹھ بندھن کی تمام جماعتیں شرکت کریں گی۔ ادھر کانگریس نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن پر سازش میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے۔





