تیز گیند باز آکاش دیپ۔
پٹنہ: ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز آکاش دیپ انگلینڈ میں کھیلی گئی 5 ٹیسٹ میچوں کی اینڈرسن تندولکر سیریز کے اختتام کے بعد پہلی بار اپنی آبائی ریاست بہار پہنچے۔ آکاش دیپ نے کہا کہ مجھے بہار آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ ہوائی اڈے پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے آکاش دیپ نے کہا، ’’جائے پیدائش آکر ہمیشہ اچھا لگتا ہے۔ لوگوں نے جتنا پیار دیا ہے، بہت اچھا لگ رہا ہے۔‘‘
آکاش دیپ نے اوول میں انگلینڈ کے خلاف کھیلے گئے سیریز کے پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں بلے باز کے طور پر متاثر کیا اور دوسری اننگز میں 66 رنز بنائے جو ٹیم کی جیت میں اہم ثابت ہوئے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں ٹیم کا حصہ ہوں، ٹیم کو جہاں بھی میری ضرورت ہوگی میں کھڑا رہوں گا۔ میں نے کوئی احسان نہیں کیا۔ ٹیم کو ضرورت تھی کی میں رنز بناؤں، میں نے بنایا۔
’’بہار میں کھیل کے شعبے میں ہو رہی ہے ترقی‘‘
بہار میں نوجوانوں کے لیے مستقبل میں کھیلوں کے امکانات پر آکاش دیپ نے کہا کہ ریاست میں کھیلوں کے میدان میں ترقی ہو رہی ہے۔ راجگیر میں ایک اسٹیڈیم بن رہا ہے۔ میرے خیال میں نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مواقع بڑھ رہے ہیں اور آنے والے وقت میں ریاست سے مزید کھلاڑی اعلیٰ سطح پر کھیلیں گے۔
آکاش کو تین ٹیسٹ میچوں میں کھیلنے کا ملا موقع
آکاش دیپ کو انگلینڈ کے خلاف پانچ ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں منتخب کیا گیا تھا۔ آکاش دیپ کو تین ٹیسٹ میچوں میں کھیلنے کا موقع ملا۔ ہندوستان نے ان میں سے دو ٹیسٹ میچ جیتے اور دونوں میں آکاش دیپ نے بڑا کردار ادا کیا۔
بھارت نے برمنگھم میں کھیلے گئے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 336 رنز سے جیتا تھا۔ آکاش دیپ نے اس ٹیسٹ میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے بعد ہندوستانی ٹیم نے سیریز کا پانچواں ٹیسٹ جیتا۔ اس ٹیسٹ میں آکاش نے بلے سے شاندار کارکردگی دکھائی اور دوسری اننگز میں انتہائی اہم 66 رنز بنائے۔ اس کے علاوہ انہوں نے 2 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ بھارت نے یہ ٹیسٹ 6 رنز سے جیت کر سیریز 2-2 سے برابر کر دی۔
ساسارام ضلع سے تعلق رکھتے ہیں آکاش دیپ
آکاش دیپ کا تعلق بہار کے ساسارام ضلع سے ہے۔ وہ بنگال کے لیے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے ہیں۔2024 میں ٹیسٹ ڈیبیو کرنے والے آکاش نے اب تک 10 ٹیسٹ میچوں میں 28 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے انگلینڈ کے دورے پر تین ٹیسٹ میچوں میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔



