New Income Tax Bill 2025: لوک سبھا میں اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان نیا انکم ٹیکس بل 2025 بغیر کسی بحث و مباحثے کے منظور
یہ بل اپوزیشن کی جانب سے بہار میں ووٹر لسٹ کی اسپیشل انٹینسیو ریویژن (SIR) پر بحث کے مطالبے کے دوران بغیر بحث کے منظور کیا گیا۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا دونوں ہی مانسون سیشن کے آغاز سے ہی اپوزیشن کے احتجاج اور ہنگاموں کی وجہ سے تعطل کا شکار ہیں۔
Shah & Akhilesh Yadav exchange barbs in Lok Sabha: لوک سبھا میں آپریشن سندور پر بحث کے دوران وزیر داخلہ امت شاہ اور اکھلیش یادو میں لفظی جنگ، شوروغل میں ڈوبا ایوان
وزیرداخلہ نے دعویٰ کیا کہ فوج اور سی آر پی ایف نے دہشت گردوں کے آقا کو بھی مار گرایا۔ اس پر اکھلیش یادو نے مداخلت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے آقا پاکستان میں ہیں۔ جس پر امت شاہ نے طنزیہ انداز میں جواب دیا، کون... آپ کی پاکستان سے بات ہوتی ہے کیا؟
Parliament Monsoon Session: اپوزیشن اپنی انہیں حرکتوں کی وجہ سے الگے 20 سال تک اپوزیشن میں ہی رہے گی،ایوان میں امت شاہ ہوئے برہم
جے شنکر نے کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی پہل پاکستان نے کی تھی۔ ہم نے صاف کہا تھا کہ اگر پاکستان جنگ روکنا چاہتا ہے تو اس کا ڈی جی ایم او ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کرے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔
Parliament adjourned: ایس آئی آر پر اپوزیشن کے احتجاج کے درمیان پارلیمنٹ کارروائی جمعہ کی صبح 11 بجے تک ملتوی
کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گورو گوگوئی نے کہا کہ ایوان کی کارروائی تبھی آگے بڑھے گی جب حکومت بہار میں ووٹر لسٹ پر نظرِثانی کے معاملے پر جواب دے گی۔
Both Houses of Parliament adjourned till tomorrow: پارلیمنٹ مانسون سیشن کا دوسرا دن بھی ہنگامے کی نذر،اپوزیشن نے ایوان کے اندر اور باہر جم کر کیا مظاہرہ،کارروائی کل تک کیلئے ملتوی
راجیہ سبھا میں ایک اہم پیش رفت اس وقت ہوئی جب ڈپٹی چیئرمین گھنشیام تیواری نے اعلان کیا کہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے صحت کے مسائل کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ استعفیٰ آئین کے آرٹیکل 67(a) کے تحت فوری طور پر نافذ العمل ہو گیا ہے۔
India Bloc Floor Leaders to Meet Tomorrow: انڈیا بلاک کے فلور لیڈر کل پارلیمنٹ میں کریں گے اہم میٹنگ، حکمت عملی اور ایجنڈے پر کریں گے تبادلۂ خیال
پیر کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں کو ہنگامہ آرائی اور ایوان میں اپوزیشن لیڈروں کی جانب سے بولنے کے مطالبات کے درمیان 22 جولائی کی صبح 11 بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
Highlights From Three Parliament Sessions of Modi 3.0: وقف بل، ٹیکس ریلیف، معطلیاں: مودی 3.0 کے تحت پارلیمنٹ کے گزشتہ تین اجلاسوں کی اہم جھلکیاں
یہ اجلاس مودی حکومت کے تیسرے دور کی چوتھی پارلیمانی نشست ہوگی۔ اس سے قبل مانسون سیشن 2024، سرمائی اجلاس 2024 اور بجٹ اجلاس 2025 کئی اہم سیاسی اور قانون سازی کے لمحات کا مشاہدہ کر چکے ہیں۔
Congress to organise protest at Parliament: جموں کشمیر کو مکمل ریاست کا درجہ بحال کرنے کے مطالبے کے ساتھ ریاستی کانگریس پہلے کشمیر،پھر جموں اس کے بعد دہلی میں کرے گی احتجاج
واضح رہے کہ کانگریس کے صدر ملکارجن کھرگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں جموں و کشمیر کو مکمل ریاستی درجہ دینے کے لیے قانون سازی کا مطالبہ کیا ہے۔
Govt lines up agenda for Parliament Session: پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں اپوزیشن کے مطالبات کو زیر کرنے کیلئے حکومت کاایجنڈہ تیار،زبردست ہنگامے کے آثار
کانگریس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کے دعوؤں پر بھی سوالات اٹھائے، جو اسے پاک-بھارت تنازع میں غیر ضروری مداخلت سمجھتی ہے۔ دوسری جانب، حکومت نے آپریشن سندور کو دہشت گردی کے خلاف ایک کامیاب مہم قرار دیتے ہوئے اپوزیشن سے قومی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔
Centre to convene all-party meeting: مرکزی حکومت نے مانسون اجلاس سے قبل 19 جولائی کو آل پارٹی میٹنگ بلانے کا اعلان کیا، آپریشن سندور کے بعد پہلا پارلیمانی اجلاس 21 سے
اس سے پہلے پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری کو شروع ہوا تھا۔ بجٹ اجلاس کے دوران کئی اہم قوانین منظور کیے گئے، جن میں وقف ترمیمی بل بھی شامل ہے۔ بجٹ اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رجیجو نے بتایا کہ اجلاس کے پہلے حصے میں لوک سبھا اور راجیہ سبھا کی کل 9 نشستیں ہوئیں۔ اجلاس کے دوسرے حصے میں دونوں ایوانوں کی 17 نشستیں ہوئیں۔ یوں کل ملا کر بجٹ اجلاس میں 26 نشستیں ہوئیں۔





