Bharat Express DD Free Dish

Parliament Monsoon Session: اپوزیشن اپنی انہیں حرکتوں کی وجہ سے الگے 20 سال تک اپوزیشن میں ہی رہے گی،ایوان میں امت شاہ ہوئے برہم

جے شنکر نے کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی پہل پاکستان نے کی تھی۔ ہم نے صاف کہا تھا کہ اگر پاکستان جنگ روکنا چاہتا ہے تو اس کا ڈی جی ایم او ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کرے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

Amit Shah

پارلیمنٹ کا مانسون اجلاس جاری ہے اور ایوان میں آپریشن سندور پر بحث ہو رہی ہے۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر 9 مئی کی صبح امریکی نائب صدر جے ڈی وانس کے فون کال کے بارے میں ایوان کو آگاہ کر رہے تھے۔ انہوں نے ایوان کو بتایاکہ امریکی نائب صدر نے کہا کہ پاکستان بڑا حملہ کر سکتا ہے۔ اس پر پی ایم مودی نے ان سے صاف کہہ دیا کہ ہندوستان سخت جواب دے گا۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور صدر ٹرمپ کے درمیان 22 اپریل سے 17 جون تک کوئی فون کال نہیں ہوئی۔ اس بیان پر اپوزیشن نے ہنگامہ شروع کر دیا۔ اس دوران مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کھڑے ہوئے اور ایس جے شنکر کا دفاع کرنے لگے۔

اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے امت شاہ نے کہا کہ “بھارت کا وزیر خارجہ یہاں بول رہا ہے، انہیں اپنے وزیر خارجہ پر بھروسہ نہیں ہے، وہ کسی اور ملک پر بھروسہ کرتے ہیں، اسی لیے وہ وہاں بیٹھے ہیں،اور اگلے 20 سال تک وہیں بیٹھنے والے ہیں، وہ باہر والوں کی بات سنتے ہیں۔ وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ کی پارٹی میں غیر ملکی بیانات کی کتنی اہمیت ہے۔ لیکن آپ نے ہندوستان کے حلف لینے والے وزیر خارجہ پر بھروسہ نہیں کیا اور اپنی سوچ کو ایوان پر مسلط کرنے کی کوشش کی۔ یہی وجہ ہے کہ آپ وہاں  اتنے سالوں سے ہیں وہیں بیٹھے ہیں۔

جے شنکر نے کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی پہل پاکستان نے کی تھی۔ ہم نے صاف کہا تھا کہ اگر پاکستان جنگ روکنا چاہتا ہے تو اس کا ڈی جی ایم او ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کرے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ پاکستان نے ٹی آر ایف کا دفاع کیا۔ 7 مئی کی صبح پیغام دیا گیا اور پاکستان کو سبق سکھایا گیا۔ ہم نے پاکستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ہم نے پاکستان کو سخت پیغام دیا۔ اپنے شہریوں کی حفاظت کرنا بھارت کا حق ہے اور بھارت مزید ایٹمی بلیک میلنگ برداشت نہیں کرے گا۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کوئی ثالث نہیں تھا۔ جنگ بندی کی پہل پاکستان کی طرف سے  کی گئی۔

بھارت ایکسپریس۔



بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔

Also Read