Bharat Express

Parliament Session

نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ نے منگل (24 دسمبر 2024) کو پہلی بار اپنے خلاف لائے گئے نوٹس پر تبصرہ کیا۔ چندر شیکھر آزاد کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے نائب صدر نے کہا کہ سبزی کاٹنے والے چاقو سے کبھی بائی پاس سرجری نہ کریں۔

دوسری جانب کانگریس نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر شکایت درج کرائی ہے۔کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی شکایت میں یہ کہا گیا ہے کہ ان کے ساتھ لوک سبھا کے باہر دھکا مکی کی گئی ہے۔ بی جے پی کے ممبران نے انہیں دھکا دیا ہے۔

اپوزیشن نے جہاں اڈانی کے معاملے پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کی وہیں حکومت نے جارج سوروس کا مسئلہ بھی اٹھایا۔ سب سے پہلے بی جے پی ایم پی نشی کانت دوبے نے سوروس کا مسئلہ اٹھایا۔ قائد ایوان جے پی نڈا نے راجیہ سبھا میں بھی یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

لوک سبھا اسپیکراوم برلا نے یہ تبصرہ اس وقت کیا، جب لوک سبھا میں پرہلاد جوشی لوک سبھا میں ایک ضمنی سوال کا جواب دے رہے تھے، توسماجوادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے کچھ تبصرہ کیا، جس کے جواب میں کامرس اورصنعت کے وزیرپیوش گوئل کو کچھ کہتے ہوئے سنا گیا۔

ایوان کی کارروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی کانگریس کے اراکین اپنی جگہ پر کھڑے ہوگئے اوراڈانی گروپ سے متعلق معاملے کو اٹھانے کی کوشش کرنے لگے۔ کچھ اراکین کے ذریعہ التوا کے نوٹس کا ذکرکرتے بھی سنا گیا۔ سماجوادی پارٹی کے اراکین نے سنبھل کے حادثہ کو اٹھانے کی کوشش کی۔

لوک سبھا ہاؤس کی کارروائی جمعہ (9 اگست) کو غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ 22 جولائی سے شروع ہونے والے اس اجلاس کی کارروائی 12 اگست تک چلنا تھی۔ لیکن، یہ جمعہ کو ہی ختم ہو گیا۔

راہل گاندھی کے الزامات پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ راہل گاندھی پارلیمنٹ میں انتشار پھیلا رہے ہیں۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگنی ویر اسکیم بہت سوچ سمجھ کر لائی گئی ہے۔ اس پر سینئر حکام سے بات چیت ہوئی ہے۔ وزیر دفاع نے یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کا اگنی ویر اسکیم کو واپس لینے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

بی جے ڈی کے راجیہ سبھا ممبر پارلیمنٹ سسمیت پاترا نے کہا، "ہم نیٹ پر بحث چاہتے تھے۔ جب ایسا نہیں ہوا تو ہم ایوان کے وسط میں گئے، ہم نے احتجاج کیا۔

دونوں ایوانوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر دروپدی مرمو نے کہا، "چھ دہائیوں کے بعد ملک میں مکمل اکثریت کے ساتھ ایک مستحکم حکومت قائم ہوئی ہے۔ لوگوں نے تیسری بار اس حکومت پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

صدر مرمو نے کہا کہ حکومت تمام شعبوں کو مضبوط بنانے میں مصروف ہے۔ پچھلے دس سالوں میں دیہی معیشت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے خریف فصلوں کے ایم ایس پی میں بھی اضافہ کیا ہے۔