Bharat Express DD Free Dish

Monsoon Session of Parliament

جے شنکر نے کسی بھی قسم کی ثالثی سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی کی پہل پاکستان نے کی تھی۔ ہم نے صاف کہا تھا کہ اگر پاکستان جنگ روکنا چاہتا ہے تو اس کا ڈی جی ایم او ہمارے ڈی جی ایم او سے بات کرے۔وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ اقوام متحدہ نے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔

پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے جموں وکشمیرکے بارہمولہ سے رکن پارلیمنٹ انجینئررشید کو24 جولائی سے 4 اگست تک ہونے والے پارلیمنٹ کے مانسون اجلاس میں شرکت کی اجازت دی ہے۔

اجلاس کا مقصد اپوزیشن کی طرف سے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران حکومت کو اہم قومی ایشوز پر گھیرنا ہے۔ کانگریس اور دیگر اتحادی جماعتیں آپریشن سندور کے دوران مبینہ کوتاہیوں اور نقصانات پر بحث کا مطالبہ کر رہی ہیں، جو 7 مئی کو پہلگام دہشت گرد حملے کے جواب میں شروع کیا گیا تھا۔

پہلگام حملے کے بعد کانگریس سمیت انڈیا بلاک نے ایک خصوصی پارلیمانی سیشن کا مطالبہ کیا تھا، لیکن حکومت نے اسے مسترد کر دیا تھا۔ کانگریس کے جنرل سیکریٹری جے رام رمیش نے الزام لگایا کہ حکومت نے مانسون سیشن کی تاریخیں 47 دن پہلے اعلان کرکے خصوصی سیشن سے بچنے کی کوشش کی۔

وزیر دفاع نے کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ فوج نے اس موضوع پر وزارت دفاع کو ایک تجویز بھی بھیجی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہید فوجیوں کے والدین نے مالی مدد کے لیے قانون میں ترمیم کا مطالبہ کیا ہے۔

انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ بجٹ کو لے کر احتجاج کرنے جا رہے ہیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ پرمود تیواری نے کہا، "یہ بجٹ حکومت ہند کا بجٹ نہیں لگتا ہے۔

بی ایس پی کے سابق لیڈر نے کہا، 'میرے ساتھ بدسلوکی کی مذمت کرنے کے بجائے، بی جے پی نے اپنے ایم پی رمیش بدھوڑی کو بچانا شروع کر دیا۔ ملک کے وزیر اعظم کو بتانا چاہیے کہ وہ ایسا امتیازی سلوک کیوں کر رہے ہیں۔

مانسون اجلاس  میں کل 17 نشستیں ہوئیں ۔اس دوران لوک سبھا میں کل 20 بل پیش کئے گئے ، جبکہ راجیہ سبھا میں 5 بل پیش کئے گئے ۔اور 22 بل لوک سبھا میں منظور ہوئے ،جبکہ راجیہ سبھا میں 25 بل راجیہ سبھا میں منظور ہوا۔23 بل ایسے رہے جو دونوں ایوان سے منظور ہوئے۔

عتیق احمد کو خراج پیش کرتے ہوئے لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کہا کہ عتیق احمد اترپردیش کے پھول پور پارلیمانی حلقہ سے 14 ویں لوک سبھا کے رکن تھے۔ عتیق احمد ریل سے متعلق کمیٹی کے رکن تھے۔