Bharat Express DD Free Dish

Pakistan

ہندوستانی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے تمام مستقل اور غیر مستقل رکن ممالک کے سفیروں کو وزارت خارجہ میں بلایا اور انھیں آپریشن سندور کی معلومات فراہم کیں۔

آپریشن سندور کے بعد پاکستان میں خوف و دہشت کا ماحول ہے اور پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف کے سُر بھی ڈھیلے پڑ گئے ہیں اور جنگ کے بجائے اب وہ مذاکرات پر زور دے رہے ہیں۔

اسلامی اسکالر، سینئرصحافی، کئی کتابوں کے مصنف اوردہلی اقلیتی کمیشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹرظفرالاسلام خان نے کہا کہ اسلام کے نام پرکسی بھی دہشت گردی کو نہیں جوڑا جاسکتا۔ اگرکوئی انسان غلط کرتا ہے، تواسلام اس کے لئے ہرگز ذمہ دارنہیں ہے۔

 پاکستان میں دیر رات ہندوستان کی طرف سے کئے گئے ایئراسٹرائیک کووزیراعظم نریندرمودی نے ملک کے لئے فخرکا لمحہ قراردیا ہے۔ وزیراعظم مودی نے کابینہ کے سبھی اراکین ’آپریشن سندور‘ کی جانکاری دی ہے۔ کابینہ نے وزیراعظم مودی کی قیادت پر مکمل اعتماد ظاہرکیا ہے۔

مولانا عمیراحمد الیاسی نے کہا کہ میں نے ایک اپیل کی تھی کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، اس لئے دہشت گردوں کی نماز جنازہ نہیں ادا کی جائے۔ انہوں نے وزیراعظم مودی کی تعریف کرتےہوئے کہا کہ جس طرح سے ہماری حکومت نے پاکستان کے خلاف کئی فیصلے کئے ہیں، وہ بہت اہم ہیں اور تھوڑا وقت لگے گا، لیکن سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ پورا ملک وزیراعظم مودی کے ساتھ کھڑا ہے۔

جموں وکشمیرکے وزیراعلیٰ عمرعبداللہ آپریشن سندورکے بعد جموں وکشمیرمیں ایمرجنسی میٹنگ بلائی ہے۔ ممکنہ طورپریہ میٹنگ پاکستان سے متصل علاقوں میں موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بلائی گئی ہے۔

ہندوستان نے پاکستان پرایئراسٹرائیک کی۔ اسی کے بعد پاکستان بوکھلا گیا ہے اور اس نے عام ہندوستانی شہریوں کو نشانہ بنایا ہے۔ پڑوسی ملک کی طرف سے ایل اوسی پرفائرنگ کی گئی ہے، جس میں 7 افراد کی موت ہوگئی ہے۔

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے انتقام کا آغاز ہوچکا ہے۔ ہندوستان نے دہشت گردی کے خلاف ‘آپریشن سندور’ کو لانچ کردیا ہے۔ ہندوستانی فضائیہ نے پاکستان میں 9 ٹھکانوں پرحملہ کیا ہے۔ ہندوستان کے حملے کے بعد لاہور اور سیالکوٹ ایئر پورٹ آئندہ 48 گھنٹوں کے لئے بند کردیئے گئے ہیں۔

جموں وکشمیر کے پہلگام میں ہوئے دہشت گردانہ حملے میں 26 بے قصورسیاحوں کی موت کا انجام اب پاکستان بھگت رہا ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ 5مقامات پرہندوستان نے حملہ کیا ہے۔

آل انڈیا مجلس اتحادالمسلمین کے سربراہ اسدالدین اویسی نے کشمیر کے اپنے دورے کے دوران پہلگام دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی اورپاکستان کوسخت جواب دینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایسی کارروائی کرنی چاہئے، جس سے پاکستان 100 بار سوچے۔ پاکستانی فوج رشتے خراب کررہی ہے اورماحول خراب کررہی ہے۔