Bharat Express

Pakistan Cipher Case: عمران خان اور شاہ محمود قریشی مجرم قرار، ہوسکتی ہے 10 سال کی سزا

Imran Khan And Shah Mahmood Qureshi indicted in Cipher Case: جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان اور سابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پیربڑا جھٹکا لگا ہے۔ انہیں ایک عدالت نے سائیفرکیس میں مجرم ٹھہرایا ہے۔

سائیفر معاملے میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سزا کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا۔

Imran Khan And Shah Mahmood Qureshi indicted in Cipher Case: جیل میں بند پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان اورسابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کو پیر کے روز بڑا جھٹکا لگا ہے۔ ایک عدالت نے عمران خان اورشاہ محمود قریشی کو سائیفر معاملے میں قصور وار ٹھہرایا ہے۔ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو اس معاملے میں 10 سال کی سزا ہوسکتی ہے۔ ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ جنوری میں ہونے والے الیکشن سے پہلے سابق کرکٹ اسٹار کے لئے ایک اور بڑا جھٹکا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے عمران خان کا پرانا ویڈیو شیئرکیا ہے، جس میں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ جس ملک کے اندر جنگل کا قانون آجاتا ہے، جس ملک کے اندرکمزور کے لئے کوئی سننے والا نہیں ہوتا ہے، وہ ملک برباد ہوجاتا ہے۔ اب صرف ایک ہی راستہ باقی ہے کہ شفاف الیکشن کروائیں۔ اس سے ملک کو بربادی کے دلدل سے نکالنے کی لڑائی شروع ہوگی۔

عمران خان سے غائب ہوئے تھے خفیہ دستاویز

سائیفرمعاملہ ایک سفارتی دستاویز سے متعلق ہے، جو مبینہ طور پر عمران خان کے پاس سے غائب ہوگیا تھا۔ پی ٹی آئی کا الزام ہے کہ دستاویز میں متحدہ ریاست ہائے امریکہ کی طرف سے عمران خان کو عہدے سے ہٹانے کی دھمکی دی گئی تھی۔ پی ٹی آئی سربراہ کو 5 اگست کو توشہ خانہ بدعنوانی معاملے میں قصوروار ٹھہرایا گیا اور تین سال جیل کی سزا سنائی۔ آئی ایچ سی نے 29 اگست کو ان کی سزا معطل کردی تھی، لیکن وہ جیل میں ہی رہے۔ کیونکہ سائیفرمعاملے میں عدالتی ریمانڈ پر تھے۔

Also Read