Bharat Express

Pakistan

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ ’’پاکستان جنوبی افریقہ کی جانب سےغزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے، پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے اورہم جنوبی افریقہ کے اس قانونی عمل کو بروقت سمجھتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ اس پر ماہرین نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس قسم کی حوالگی کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہے۔

سائیفر معاملے سمیت کئی معاملوں میں پہلے سے ہی سزا کاٹ رہے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک اور معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کیلنڈر کے مطابق اجلاس 8 جنوری اور 10-11 جنوری کو شیڈول ہیں۔ گزشتہ روز پاکستان کے معاملے پر بات ہونی ہے جس میں 3 ارب امریکی ڈالر کے 'اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ' کے تحت 700 ملین امریکی ڈالر کی اگلی قسط کی ممکنہ طور پر حتمی منظوری دینے کی تیاریاں کی گئی ہیں۔

پاکستان میں ہزاروں بلوچ ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ دریں اثنا پاکستان کے نگراں وزیر اعظم انور الحق کاکار نے پیر (یکم جنوری) کو کہا کہ بلوچستان میں بلوچ خاندانوں کے معاملے کو منفی اور حقائق کے بالکل برعکس پیش کیا جارہا ہے۔

کراچی پولیس نے ملک میں سال نو کی تقریبات کے بعد ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد کر دی ہے اور ایسا کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کی دھمکی دی ہے۔

پاکستان کے سینئر رہنما اور وکیل چودھری اعتزاز احسن نے حیران کن انکشاف کیا ہے۔ اعتزاز احسن کا دعویٰ ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) کے سپریمو نواز شریف آئندہ عام انتخابات سے قبل ایک بار پھر ملک چھوڑ سکتے ہیں

عمران خان کی میڈیا ٹیم کا کہنا ہے کہ عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا سنائے جانے کے باعث 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نااہل قرار دیا گیا تھا تاہم انہوں نے اس کے باوجود جمعہ (29 دسمبر) کو کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

تیسرے دن کے کھیل کے دوران حسن علی باؤنڈری پر فیلڈنگ کر رہے تھے اور انہوں نے کچھ ڈانس موو آزمانے کا فیصلہ کیا۔ ان کے پیچھے موجوداسٹیڈیم میں موجود شائقین  کو کوئی ہچکچاہٹ نہ ہوئی اور وہ بھی پاکستانی کرکٹر کے ساتھ ڈانس میں شامل ہوگئے۔

لشکرطیبہ کے سربراہ اورممبئی حملے کا ماسٹر مائنڈ دہشت گرد حافظ سعید کو ہندوستان لانے کے لئے ہندوستانی حکومت نے پاکستان کے سامنے باضابطہ طور پر مطالبہ رکھا ہے۔