Bharat Express

Pakistan

حملے کے بعد پاکستان نے فوری طور پر فضائی حملے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رابطے کے بہت سے ذرائع ہونے کے باوجود ایران نے یہ کارروائی کی ہے۔

ایران نے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ایک سنی دہشت گرد تنظیم سے وابستہ اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے فضائی حملے کیے تھے۔ اس کے بعد پاکستان نے ایران کو ’سنگین نتائج‘ کا سامنا کرنے کی تنبیہ کی تھی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا ایک غیر معمولی دور جاری ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات اگرچہ پہلے بہت اچھے نہیں تھے لیکن اس سے پہلے کبھی بھی حالات اتنے خراب نہیں ہوئے تھے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے پاکستان کے بلوچستان میں کوہ سبز نامی علاقے میں جیش العدل کے دو ٹھکانوں پر حملہ کر کے تباہ کر دیا ہے۔

پاکستان نے ایرانی حملے پر شدید احتجاج کیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے تہران میں ایرانی وزارت خارجہ کے متعلقہ اعلیٰ عہدیدار کے سامنے کیا ہے۔ اس کے علاوہ پاکستان کی خودمختاری کی خلاف ورزی پر ایرانی سفارتکار کو وزارت خارجہ طلب کیا گیا۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے بتایا کہ بلوچی دہشت گرد گروپ جیش العدل کے دوٹھکانوں کومیزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ اس سے ایک دن پہلے ایران کے اس سے ایک روز قبل ایران کے  پاسداران انقلاب کی جانب سے عراق اور شام میں اہداف پرمیزائل گرائے گئے تھے۔

پاکستان کے الیکشن کمیشن نے ایک بڑا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے سینیٹ کی اس تجویز کو خارج کردی، جس میں 8 فروری کے عام انتخابات کو ملتوی کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ یہ تجویز سینیٹ نے اس ماہ کے آغاز میں منظورکیا تھا۔

میڈیا بریفنگ کے دوران ترجمان دفترخارجہ ممتاززہرا بلوچ نے کہا کہ ’’پاکستان جنوبی افریقہ کی جانب سےغزہ کے فلسطینی عوام کے حق میں اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف میں لے جانے کو سراہتا ہے، پاکستان اس حوالے سے جنوبی افریقہ کی حمایت کرتا ہے اورہم جنوبی افریقہ کے اس قانونی عمل کو بروقت سمجھتے ہیں۔‘‘

اس سے قبل بھارتی وزارت خارجہ نے گزشتہ ماہ پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کی تھی۔ اس پر ماہرین نے کہا کہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان اس قسم کی حوالگی کا کوئی باقاعدہ معاہدہ نہیں ہے۔

سائیفر معاملے سمیت کئی معاملوں میں پہلے سے ہی سزا کاٹ رہے سابق وزیراعظم عمران خان کو ایک اور معاملے میں گرفتار کیا گیا ہے۔