Pahalgam Terror Attack: وزیر اعلیٰ یوگی نے پہلگام حملے میں مارے جانے والے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے کی ملاقات،کہا- حکومت دہشت گردوں کو نیست و نابود کر دے گی
وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے میں مارے گئے شبھم دویدی کے اہل خانہ سے ان کے گھر پر ملاقات کی۔
Pahalgam Terror Attack: اسدالدین اویسی کو آل پارٹی میٹنگ میں نہیں بلایا گیا تو اٹھایا سوال، وزیراعظم مودی سے کی بڑی اپیل
حیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے کہا کہ یہ بی جے پی یا کسی دیگرپارٹی کی داخلی میٹنگ نہیں ہے۔ ہم دہشت گردی اور دہشت گردوں کو پناہ دینے والے ممالک کے خلاف ایک مضبوط اور متحدہ پیغام بھیجنے کے لئے ایک آل پارٹی میٹنگ ہے۔
Pahalgam Attack: مجھے پہلگام حملے کی پہلے سے تھی جانکاری،دہلی پولیس کو فون کرکے ایک شخص نے کیا دعویٰ،حرکت میں آئی پولیس
دہلی پولیس کو بدھ کی رات دیر گئے ایک کال موصول ہوئی۔ جس میں ایک شخص نے دعویٰ کیا کہ اسے پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بارے میں پہلے سے جانکاری تھی۔ یہ سن کر پولس حیران رہ گئی۔ جس کے بعد پولیس فوراً حرکت میں آئی اور اس شخص کے پاس پہنچ کر پوچھ گچھ کی۔
Pakistani Actor Fawad Khan Film will not be released in India: پاکستانی ادا کار فواد خان کی فلم ’عبیرگلال‘ ہندوستان میں نہیں ہوگی ریلیز، پہلگام حملے کے بعد ہندوستان نے لگائی پابندی
جموں وکشمیرکے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے بعد فواد خان کی فلم ’عبیرگلال‘ کی ریلیز ڈیٹ ملتوی کردی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، پاکستانی اداکارکے خلاف بڑھتی ہوئی ناراضگی کو دیکھتے ہوئے میکرس نے یہ فیصلہ لیا۔
PM Modi warns Pakistan over Pahalgam attack: ’’دہشت گردوں کو سوچ سے بھی بڑی سزا ملے گی…‘‘، پہلگام حملے پر پاکستان کو پی ایم مودی کا انتباہ
پی ایم مودی نے کہا کہ میں صاف صاف کہنا چاہتا ہوں کہ جنہوں نے یہ حملہ کیا ہے، انہیں اتنی بڑی سزا ملے گی جس کا انہوں نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔ اب دہشت گردوں کی بچی ہوئی زمین بھی ختم کر دی جائے گی۔ دہشت گردی کے سرغناؤں کی کمر توڑ دی جائے گی اور ہر دہشت گرد کو سزا ضرور ملے گی۔
Army Action after Pahalgam Terror Attack: پاکستان سے بدلہ لینے کا آغاز، دو دہشت گرد ہلاک، پہلگام حملے کے بعد فوج کی بڑی کارروائی
پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد سے فوج جموں وکشمیرمیں مسلسل دہشت گردوں کو ماررہی ہے۔ آج بارہمولہ میں فوج نے ایک انکاؤنٹر میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا ہے۔ اس سے پہلے بدھ کے روزفوج نے اڑی میں دو دہشت گردوں کو مارگرایا تھا۔
CWC condemns Pahalgam Terror Attack: کانگریس ورکنگ کمیٹی نے پہلگام دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی، مہلوکین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا
سی ڈبلیو سی کی میٹنگ میں کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے، سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی، لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈراور پارٹی کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی، پارٹی رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی واڈرا، کانگریس جنرل سکریٹری ڈاکٹرسید ناصر حسین، امبیکا سونی اورسلمان خورشید سمیت دیگرکانگریس لیڈران موجود رہے۔
Pakistan to conduct missile test: پاکستان نے میزائل ٹسٹ کا کیا اعلان،شاہین یا غزنوی میزائل کے ذریعے اپنی طاقت دکھانے کی کوشش میں شہباز سرکار
ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ٹیسٹ پاکستان کی فوجی طاقت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش ہو سکتی ہے، لیکن اس کے نتائج خطرناک بھی ہو سکتے ہیں۔ اگر بھارت نے اسے اپنے خلاف براہ راست خطرہ سمجھا تو جوابی اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
India digital strike: ہندوستان نے پاکستان پر کیا ڈیجیٹل اسٹرائیک، پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لگائی پابندی
بھارت نے بھارت میں پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اب پاکستان کا اکاونٹ بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ اس فیصلے کے پیچھے کی وجہ جو ظاہر طور پر سمجھی جارہی ہے وہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے پروپگینڈہ ہے۔
Four overground workers arrested in Bandipora: جموں کشمیر میں دہشت گردوں کے چار معاونین گرفتار، ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد
بانڈی پورہ پولیس کو معتبر اطلاعات موصول ہوئی تھیں کہ لشکرِ طیبہ سے وابستہ کچھ اوور گراؤنڈ ورکرز نے اپنے ہینڈلرز کے احکامات پر ایک مجرمانہ سازش تیار کی ہے اور وہ پولیس، سیکیورٹی فورسز اور غیر مقامی افراد پر حملہ کرنے کے موقع کی تلاش میں ہیں۔





