پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندوستان نے ایک اور سخت قدم اٹھایا ہے۔ اس نے پاکستان پر ڈیجیٹل اسٹرائیک شروع کر دی ہے۔ بھارت نے پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ ہندوستان نے اس سے قبل بدھ کی شام سی سی ایس میٹنگ میں پانچ بڑے فیصلے لیے تھے۔ اس میں اٹاری بارڈر بند کرنا بھی شامل تھا۔ اب بھارت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑا اقدام کیا ہے۔
بھارت نے بھارت میں پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اب پاکستان کا اکاونٹ بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ اس فیصلے کے پیچھے کی وجہ جو ظاہر طور پر سمجھی جارہی ہے وہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے پروپگینڈہ ہے۔ پاکستان کی حکومت ہندوستان کے سفارتی اسٹرائیک کے فیصلے پر طرح طرح انداز میں ردعمل ظاہر کررہی ہے ،جس کوہندوستان کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ہندوستان نے سی سی ایس میٹنگ میں اپنے لیے پانچ بڑے فیصلے لیے تھے۔ اس میں سندھ طاس آبی معاہدے کو روکنے کے علاوہ اٹاری سرحد پر پابندی،پاکستانی شہریوں کو 48 گھنٹے میں ہندوستان چھوڑنے کا حکم اور تمام پاکستانی ویزی کی منسوخی کے علاوہ ہائی کمیشن کی سرگرمیاں محدود کردینے کا فیصلہ شامل ہے۔اس سفارتی اسٹرائیک کے بعد اب ڈیجیٹل اسٹرائیک کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بھارت ایکسپریس اردو، ہندوستان میں اردوکی بڑی نیوزویب سائٹس میں سے ایک ہے۔ آپ قومی، بین الاقوامی، علاقائی، اسپورٹس اور انٹرٹینمنٹ سے متعلق تازہ ترین خبروں اورعمدہ مواد کے لئے ہماری ویب سائٹ دیکھ سکتے ہیں۔ ویب سائٹ کی تمام خبریں فیس بک اورایکس (ٹوئٹر) پربھی شیئر کی جاتی ہیں۔ برائے مہربانی فیس بک (bharatexpressurdu@) اورایکس (bharatxpresurdu@) پرہمیں فالواورلائک کریں۔ بھارت ایکسپریس اردو یوٹیوب پربھی موجود ہے۔ آپ ہمارا یوٹیوب چینل (bharatexpressurdu@) سبسکرائب، لائک اور شیئر کرسکتے ہیں۔


